ڈنگہ کی خبریں 5/1/2014

ڈنگہ :خبردار ،ہوشیاراب ہر موبائل نیٹ ورک سے کوئی بھی کال کرنے پر ٹیکس کے علاوہ ہر کال کے 12 پیسے اضافی کٹوتی شروع کر دی گئی ہے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)خبردار ،ہوشیاراب ہر موبائل نیٹ ورک سے کوئی بھی کال کرنے پر ٹیکس کے علاوہ ہر کال کے 12 پیسے اضافی کٹوتی شروع کر دی گئی ہے ۔موبائل نیٹ ورک استعمال کرنے والے افراد سوچ سمجھ کر اور اپنے بجٹ کے مطابق کال کریں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موبائل کال چارجز ،اضافی ٹیکس کے بعد اب سال 2014 سے نیا ڈرامہ شروع کر دیا ہے جس کے تحت ہر موبائل نیٹ ورک سے ٹیکس کے علاوہ کوئی بھی کال کرنے پر مزید 12 پیسے فی کال کاٹے جا رہے ہیں جو کہ نئے سال کا تحفہ ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں سو روپے کا کارڈ ریچارج کرنے پر 16روپے کی کٹوتی شروع ہوئی تو اس وقت کے پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی نے اپنی اسمبلی تقریروںکے دوران اسے زرداری ٹیکس قرار دیا جبکہ اس وقت سو روپے کا کارڈ ریچارج کرنے پر 25 روپے کی کٹوتی کی جار ہی ہے عوامی حلقوں کی طرف سے اسے مختلف نام دئے گئے ہیں جس میں نواز شریف ٹیکس ،شہباز شریف ٹیکس اور شیر ٹیکس شامل ہیں ۔موجودہ 12 پیسے فی کال کی کٹوتی کو عوامی حلقوں اور موبائل صارفین نے مسترد کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ اضافی چارجز فوری طور پر واپس لئے جائیں بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا ۔اس وقت پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے اگر ایک شخص دن میں متفرق 50 کالیں کرے تو ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر ماہ گورنمنٹ کو تین ارب روپے سے زیادہ کا فائدہ ہو گا جوکہ عوام پر ایک اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : شوہر نے اپنے بھائی سے مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دماغ میں چوٹیں مار مار کر ذہنی طور پر مفلوج کر دیا
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) شوہر نے اپنے بھائی سے مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دماغ میں چوٹیں مار مار کر ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ۔بیوی کی موجودگی میں دوسری لڑکی سے ناجائز تعلقات استوار کر کے بیوی کو سونا اور حق مہر کی ادائیگی کے بغیر ہی طلاق دے دی تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں موضع مانو چک کے رہائشی منیر احمد ولد محمد خان نے تھانہ پھالیہ میں تحریری درخواست دی ہے کہ سائل کی بیٹی فوزیہ تبسم کی شادی محمد افضل کے ہمراہ 2006 ء میں سر انجام پائی جن کے دو بیٹے اور ایک
بیٹی ہے ۔محمد افضل نے شادی کے دوران فرح نامی ایک لڑکی سے تعلقات استوار کر لئے اور اپنی بیوی پر بلا وجہ بد چلنی کا الزام عائد کرتا رہا ۔اپنے بھائی ناصر کی مدد سے تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور سر میں چوٹیں مار مار کر ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے جس کی تصدیق ڈاکٹروں نے بھی کی ہے ملزمان نے طلاق کی صورت میں 50ہزار روپے حق مہر اور 5 تولہ سونا لکھ کر دیا تھا جبکہ محمد افضل نے حق مہر اور سونا کی ادائیگی کے بغیر ہی میری بیٹی کو طلاق دے دی ہے ۔پولیس تھانہ پھالیہ نے تفتیش شروع کر دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :الیکشن آج ہوں یاکل ہماراپینل بھرپورحصہ لے گا،چوہدری پرویز گجر
ڈنگہ (محمدبلال احمدبٹ)الیکشن آج ہوں یاکل ہماراپینل بھرپورحصہ لے گا،ان خیالات کا اظہار امیدوارجنرل کونسلر و چیئرمین وارڈ نمبر 7 میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری پرویز گجر نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،جب بھی الیکشن ہوئے ہماراپینل الیکشن میں موجودہوگا،ہم خدمت خلق کا جذبہ لے کرمیدان میں آئے ہیں ،اللہ کی ذات کے کرم اور حلقہ کے عوام کی دعائوں سے کامیابی ملی تو خدمت اور تعمیروترقی کی نئی مثال رقم کریں گے بلکہ علاقہ میں تعمیروترقی وخوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا، عوام سے تعلق بہت مضبوط ہے جو کبھی نہ ٹوٹے گا ،اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے عوامی خدمت میں کوئی کمی نہ آئے گی ،ہمیں اقتدار کا کوئی لالچ نہیں محض مخلوقِ خدا کے مفادات عزیز ہیں میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈ 7 کی غیور عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ بے لوث خدمت ہی ہمارا مشن ہے ، جس طرح لوگوں نے پیار محبت سے نوازا ہے یہی ہمارا اصل سرمایہ ہیں ، انشاء اللہ کامیاب ہو کر خدمت انسانیت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :یو سی چکوڑی بھیلووال کی غیور عوام کے پر زور اسرار پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا ہے کامیاب ہو کر ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے،چوہدری ناصر مہر آف ڈھل بنگش
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے چیئرمین یو سی چکوڑی بھیلووال چوہدری ناصر مہر آف ڈھل بنگش نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو سی چکوڑی بھیلووال کی غیور عوام کے پر زور اسرار پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا ہے اور کامیاب ہو کر علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیں گے ، سیاسی میدان میں آنے کا مقصد عوام کی فلاح بہبود اور خدمت کا جذبہ ہے ، الیکشن جب بھی ہوں ہم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں ہیں اور علاقائی مسائل کا حل ہی ہمارا مشن ہے ، عوام کے محبت و خلوص کے احسانات کو خدمت سے اُتاریں گے ، یو سی چکوڑی بھیلووال کی غیور عوام ہمارے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں ظاہری نمود و نمائش کے قائل نہیں ہمیشہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرینگے ، انشاء اللہ عوام کی بھلائی اور حلقہ کی خوشحالی کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینگے اور تعمیر و ترقی کے لیے ہمیشہ جدو جہد جاری رکھیں گے اور عوام کے معیار پر پورا اُتریں گے ، ہم وعدے وفا اور عوام کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنا طرۂ امتیاز سمجھتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر عوامی اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ، چوہدری انور کولی
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل کرنانہ چوہدری انور کولی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر عوامی اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ، یو سی کرنانہ کے عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرینگے ، بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ، ہمارا مرنا جینا یونین کونسل کرنانہ کی غیور عوام کے ساتھ ہے اور حلقہ کی عوام کو مسائل اور مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ، الیکشن جیت کر یو سی کرنانہ کے عوام کے مسائل حل کرینگے اور عوام کی اُمیدوں پر پورا اُتریں گے ، عوام کی بے لوث خدمت کا مشن ورثہ میں ملا ہے ، حلقہ کی عوام کے تعلق کو کبھی کمزور نہیں ہونے دِیا ، یہی وجہ ہے کہ عوام کے پر زور اسرار پر الیکشن لڑنے کی بھر پور تیاری کی ہے ، کوئی دبائو قبول نہ کرنے اور منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، یو سی کرنانہ میں کثیر تعداد برادریوں کے سرکردہ افراد نے ہماری حمایت کے جو اعلانات کیے ہیں مخالفین ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ، کامیاب ہو کر علاقہ میں تعمیر و ترقی کا نیا باب رقم کرینگے۔