نوجوان پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بچیوں نے کمپٹیشن میں پاکستانی معاشرے کی بڑی خوبصورتی سے تصویر کشی کی

گوجرانوالہ: نوجوان پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بچیوں نے کمپٹیشن میں پاکستانی معاشرے کی بڑی خوبصورتی سے تصویر کشی کی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے میرٹ پر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے بہترین اقدامات کر رکھے ہیں جن میں دسویں تک مفت تعلیم اور ذہین طالبعلموں میں لیپ ٹاپ اور سولر سسٹم دینے کے اقدامات کر رکھے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر پنجاب یوتھ ڈیویلپمنٹ چوہدری اشرف علی انصاری نے کنگنی والہ میں سرفراز کالونی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں منقعدہ مختلف سکولوں کے کمپٹیشن کی تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر ای ڈی او ایاز طارق ،مسلم لیگی رہنما عامر اکرام بٹ و دیگر نے شرکت کی۔