امریکہ: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک مسافر ہلاک، دو شدید زخمی

 Aircraft Destroy

Aircraft Destroy

کولوراڈو (جیوڈیسک) امریکی ریاست کولوراڈو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک مسافر ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

کولوراڈو کے ایسپن ائیر پورٹ پر ایک نجی طیارہ لینڈنگ سے پہلے گر کر تباہ ہو گیا،طیارے میں سوار تین مسافروں میں سے ایک ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں تشوشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ خراب موسم کو قرار دیا جا رہا ہے۔