ذاتی حملے پر کچھ نہیں کہوں گا ، نبی صلی اللہ عیلہ والہ وسلم کی سنت پر عمل کروں گا، اکرم شیخ

 Akram Sheikh

Akram Sheikh

اسلام آباد (جیوڈیسک) غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہے کہ احمد رضا قسوری کی جانب سے ذاتی حملے کے جواب میں کچھ نہیں کہوں گا بلکہ نبی کریم صلی اللہ عیلہ والہ وسلم کی سنت پر عمل کروں گا، میں اپنی کوئی ذاتی بات میڈیا میں نہیں لاوٴں گا۔

غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 3 مرتبہ عدالت پیش نہیں ہوئے، تاہم عدالت نے انہیں ایک اور دن کا استثنا دیا ہے تو میں اس کا بھی احترام کرتا ہوں۔

مشرف کی طرف سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، وہ فوجی اسپتال میں پناہ لئے ہو ئے ہیں اور ایک محترم ادارے کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وثوق سے کہتا ہوں مشرف کیس کے فیصلے سے پہلے باہر نہیں جائیں گے۔

مجھے وکالت کرتے 42 سال ہو گئے ہیں، میں دھمکیاں دینے والوں کو معاف کر چکا ہوں، کسی دھمکی کو خاطر میں نہیں لاوٴں گا۔ اکرم شیخ نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا ریاست کے معاملات سے میرا کوئی تعلق نہیں۔