چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کیلئے درخواست کی سماعت

Chairman HEC

Chairman HEC

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12 فروری تک چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کیلئے درخواست کی سماعت ہو ئی، اسٹینڈنگ کونسل نے بتایا کہ سمری وزیر اعظم کو بھجوادی ہے۔

عدالت نے 12 فروری تک تعیناتی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے لئے درخواست پر سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ درخواست سابق چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر عطا الرحمان کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 4 ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن چیئرمین ایچ ای سی کی تعینات نہیں ہوا۔

اسٹینڈنگ کونسل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے لئے سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔

وزیر اعظم کے علم میں ہے۔ عدالت نے 12 فروری تک چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔