اسلام آباد: جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام تیسری سالانہ میلاد مصطفی ریلی

اسلام آباد: جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام تیسری سالانہ میلاد مصطفی ریلی روات سے صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوئی اور سواں کیمپ ماڈل ٹائون ، کورال چوک، کھنہ پل، فیض آباد، زیرو پوائنٹ سے ہوتی ہوئی کراچی کمپنی میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت جماعت اہل سنت وفاقی وشمالی علاقہ کے ناظم اعلیٰ سید شبیر حسین شاہ گیلانی، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی صوبائی امیر جماعت اہل سنت، علامہ محمد گلزار نقشبندی، راجہ ریاضت حسین نقشبندی، سید حامد رضا کاظمی، قاری احمد حسن ہاشمی، عدالت حسین رضوی، قاضی اعجاز الحق حقانی، عبدالحفیظ سیالوی، ندیم رضوی، سید ساجد حسین شاہ گیلانی، پیر سید کوثر علی شاہ بخاری، سید شجاد علی شاہ بخاری، پیر سید ساجد سلطان ہمدانی، سید یاسر حسین شاہ، چوہدری شریف، سائیں نعمت اللہ چشتی، چوہدری ندیم اختر، چوہدری محمداکرم، چوہدری مسعود، قاضی ذوق محمود اور حافظ خضر حیات نے کی۔

ریلی کی اختتامی تقریب کراچی کمپنی کرکٹ گرائونڈ میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں علماء مشائخ نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں پیر طریقت پیر سید حسین الدین شاہ سلطان پوری، پیرابوالجمال بدر عالم جان بدر آستانہ عالیہ مرشد آباد، پیر محمد نقیب الرحمن، پیر محمد حسان حسیب الرحمن آستانہ عالیہ عید گاہ شریف نے بھی شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکستان سید ریاض حسین شاہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ قرآن مجید کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔ قرآن اور صاحب قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط کیا جائے۔

اس سال جماعت اہل سنت نے ایک لاکھ افراد کو قرآن پڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے اب تک گیارہ ہزار افراد کو قرآن مجید کا ترجمہ پڑھایا گیا اور انشاء اللہ اس ہدف کو پورا کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عید میلادالنبی کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کریں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کے جما عت اہل سنت کا پیغام امن اور اخوت ہے ملک کی تر قی اور خو شحا لی بھی اسی میں ہے کے ملک نظام مصطفے کے نفاذ میں ہی ہے۔

انہوں نے کہا کے وقت کا تقاضہ ہے کے حکو مت میلا دالنبیۖ کے تما م جلو سوں کو سیکورٹی فراہم کر ے 11 ،13,12 ر بیع الاول کے خصو صی ایام میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

اس موقع پر مفتی ضمیر احمد ساجد، علامہ معروف نقشبندی نے بھی خطاب کیا علامہ پیر سید حسین الدین شاہ نے آخر میں صدارتی خطبہ دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے سید عالم کی عظمت اور فضائل کو بیان کیا اور سرکا رکی سیرت کے مختلف پہلوئوں پر گفتگو کرتے ہوئے سرکار کی محبت اور اتباع کو دنیا اور آخرت میں نجات کا ذریعہ قرار دیا۔

آخر میں جماعت اہل سنت اسلام آباد کے سرپرست اعلیٰ پیر سید محمد علی واسطی نے تمام علماء مشائخ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بھر پور تعاون کرنے پر پولیس اور انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا