پیداواری بجلی پر اختیارخلاف آئین نہیں، وزیر اعلیٰ پختونخوا

Pervaiz Khattak

Pervaiz Khattak

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پختونخوا میں بجلی کی پیداوار اور ضرورت میں زمین آسمان کا فرق ہے جس کا اختیار اگر صوبے کو مل جائے تو نہ صرف آئین اور صوبائی خودمختاری کے تقاضے پورے ہوں گے بلکہ یہ صوبے کی ترقی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں سنگ میل قدم ثابت ہو گا۔

اس مقصد کیلیے وہ وزیراعظم اور وزیر پانی و بجلی کو خطوط بھی لکھ چکے ہیں جن کے جواب کا انتظار ہے اور ہم مرکز سے اچھی توقع رکھتے ہیں۔

وہ اتوار کو رکن صوبائی اسمبلی محمود جان کی قیادت میں آنے والے خدمتگار قومی جرگے کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ جس نے علاقے کے بعض مسائل سے انھیں آگاہ کیا جن میں سرفہرست ورسک ڈیم کے متاثرین کے بجلی بلوں کے بقایاجات کا مسئلہ تھا۔