نئی بھارتی حکومت آنے پر مذاکراتی عمل بحال ہوجائے گا، دفتر خارجہ

Tasneem Aslam

Tasneem Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ جموںوکشمیر متنازع علاقہ ہے اور اس تنازعے پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف دہرایا ہے اور یہ معاملہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ جموںوکشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور اس تنازعے پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس تنازعے پر سلامتی کونسل 20 قراردادیں منظور کر چکی ہے۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان نے یہ مسئلہ بار بار عالمی برادری کے سامنے اٹھایا ہے جو کشمیر کے نصب العین سے پاکستان کی گہری وابستگی کاثبوت ہے۔