اب بھی امید ہے کہ متحدہ، پی پی ملکرکام کرینگے، رحمن ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

کراچی (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ مستقبل میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ایک ساتھ چل سکتے ہیں امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ظالمان (طالبان ) اور دہشت گردوں کیخلاف ساری قوتوں کو یکجا ہو کر لڑنا ہو گا، ن لیگ کو ملک کی بہتری کیلیے وقت دینا چاہیے، سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذولفقار مرزا میرے بھائی اوردوست ہیں، ہم ساتھ مل کر کام کریں گے۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انسان کو کسی بھی معاملے پر امید کا دامن ہاتھ نہیں چھوڑنا چاہیے ہر اچھے کام کی امید رکھنی چاہیے، ایم کیو ایم کے ساتھ کام کرنے کی امید ابھی ٹوٹی نہیں، مستقبل میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ساتھ چل سکتے۔