کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 30 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ سیمنٹ، بینکنگ اور انرجی سیکٹر میں نمایاں سرمایہ کاری کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر کراچی اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس 123 پوائنٹس اضافے سے 26 ہزار 169 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 30 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا۔