کروڑ بار الیکشن میں متفقہ اوربلا مقابلہ امیدوار لانے پر اتفاق
Posted on January 7, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: کروڑ بار الیکشن میں متفقہ اوربلا مقابلہ امیدوار لانے پر اتفاق۔ آج کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ صدارت کیلئے راجہ فیاض احمد سکھیرہ جبکہ جنرل سیکریٹری کیلئے ملک شہزاد کے علاوہ تمام امیدواروں نے دستبرداری لکھ کر دے دی۔ راجہ فیاض احمد اور ملک شہزادکا آج لکھ دینے کا امکان۔ ذرائع۔
سابق صدر بار سردار اخلاق احمد خان سیہڑ نے بتایا کہ الیکشن جمہوری عمل کا حصہ ہے جو ہر صورت ہونا چاہیئے تفصیل کے مطابق 11 جنوری کو ہونے والے تحصیل بار ایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ کے چیئر مین پیر سید مختیارحسین شاہ ایڈووکیٹ سنیئر ممبران سردار باغ علی خان ، ملک محمد شعیب ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز امیدواروں سے درخواستیں وصول کیں۔ صدارت کیلئے 8 امیدواروں سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ، راجی فیاض سکھیرا ، چوہدری زاہد عزیز گجر ، سردار عظمت علی خان ، سردار بشیر احمد خان، حفیظ اللہ مانگٹ ، ظفر عباس سواگ ، صدیق اکبر کھرل جنرل سیکریٹری کیلئے 6 امیدواروں شاہجہان مصطفی خان ، ملک شہزاد ، عامر اسلم شہانی، مہر ریاض سیال ، اظہار حسین کاہلوں ،ملک منیر ناوڑہ جبکہ نائب صدر کیلئے چوہدری محمد پرویز ، جوائنٹ سیکریٹری کیلئے شہاب الدین سیہڑ ، فنانس سیکریٹری کیلئے طارق محمود علو ی اور سیکریٹری لائبریری کیلئے نوید انجم گل نے درخواستیں جمع کروائیں۔ صرف ایک ایک امیداور ہونے کی وجہ سے یہ افراد بلا مقابلہ قرار دے دیئے جائیں گے۔ امیدواران کی درخواستوں کی جانچ پڑتال اور تاریخ واپسی 6 جنوری 2014 مقرر کی گئی ہے جبکہ الیکشن 11 جنوری بروز ہفتہ ہونگے۔ گزشتہ روز کسی بھی امیدوار نے درخواست واپس نہ ی اور اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے سینئر وکلاء ضلعی صدر بار سردار ارشد اسلم خان ، سردار اقبال احمد خان شہانی ، سردار غلام عباس خان سیہڑ ، محمد طارق شاہ قریشی ، ملک محمد اکرم ، رانا جاوید اختر، صفدر علی جتوئی اور ملک سیف اللہ سامٹیہ سرگرم ہو گئے جس کے باعث صدارت کے امیدوار راجہ فیاض سکھیرہ اور جنرل سیکریٹری کے امیدوار ملک شہزاد کے علاوہ تمام امیدواروں نے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین کو مشروت دستبرداری لکھ کر دے دی۔ راجہ فیاض اور ملک شہزاد کا بھی 10 بجے آج لکھ کر دینے کا امکان۔ دوسری جانب سابق صدر بار سردار اخلاق احمد خان سیہڑ نے بتایا کہ الیکشن جمہوری عمل کا حصہ ہے جو ہر صورت ہونا چاہیئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com