بس اسٹینڈ ہونے کے باوجود گاڑیاں سڑک پر۔ تجاوزات بڑھ گئیں

کروڑ لعل عیسن : بس اسٹینڈ ہونے کے باوجود گاڑیاں سڑک پر۔ تجاوزات بڑھ گئیں۔ تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن کا بس اسٹینڈ گزشتہ سال تعمیر کیا گیا جس میں وافر جگہ ہونے کے باوجود بسیں خصوصاً ویگنیں سڑک پر کھڑی کر دی جاتیں ہیں اور اس طرح سڑک بلاک ہونے سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کروڑ لعل عیسن کے عوامی سماجی شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔