لاہور (جیوڈیسک) لاہورکے علاقے فیصل ٹاوٴن میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا پتہ چلانے کیلئے گھر کے تینوں مالکان کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے۔
ایس پی انویسٹی گیشن سیف اللہ خان کے مطابق زیادتی کے شبے میں گھر کے مالکان تین بھائیوں عاصم، عاطف اور یاسر کے نمونے لئے گئے ہیں، مقتولہ کی لاش اتوار کے روز مالکان کے گھر کی چھت سے ملی تھی جسے ازار بند کا پھندا دے کر قتل کیا گیا تھا۔
جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایاکہ موت کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی تاہم خودکشی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔