آصف زرداری کا 9 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

Asif Zardari

Asif Zardari

لاہور (جیوڈیسک) ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پولو گراونڈ ریفرینس کیس میں فرد جرم عائد ہونا ہے۔

عدالت نے نو جنوری کو آصف علی زرداری کو طلب کر رکھا ہے۔ آصف علی زرداری کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور وہ نو جنوری کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

ان کے خلاف کرپشن کے پانچ ریفرینس دائر ہیں جن میں اے آر وائے گولڈ، کوٹیکنکا، ارسس ٹریکٹر، ایس جی ایس اور پولو گراونڈ ریفرینس شامل ہیں۔

پولو گراونڈ ریفرینس میں گزشتہ سماعتوں کے دوران آصف علی زرداری کے وکلاء کی جانب سے جواز پیش کیا جاتا رہا کہ ان کے موکل کو پاکستان میں سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں اور ان کیلئے مناسب سیکیورٹی کا بندوبست نہیں کیا گیا۔