کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی صدارت میں بلول ہاؤس میں ہوا جس میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین، سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، ٹکٹوں کی تقسیم اور سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان میں بالائی طبقے کی سیاست ہو رہی ہے۔ اقتدار میں آ کر پیسے بنانے والوں نے پاکستان کو تباہ کر دیا۔ لوگ اقتدار میں آنے کے لئے پارٹیاں بدلتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں سندھ کو تقسیم کرنے کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 8 میں سے چار حلقوں میں نادرا کی تصدیق کا رونا رو رہے ہیں۔
کراچی میں ایک ایک شخص نے 50۔50 ووٹ ڈالے۔ تمام ترقیاتی کام صرف لاہور میں ہو رہے ہیں۔ پاکستان کی بقا صرف عدل و انصاف کے نظام میں ہے۔