پشاور: بارودی مواد اسمگل کرنے والے مجرم کو 6 سال سزائے قید

Criminal

Criminal

پشاور (جیوڈیسک) رومان کو تھانہ آغا میر جانی پولیس نے اکیس نومبر دوہزاربارہ کو بارودی مواد اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

جسے آج انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چھے سال قید کی سزا سنائی جبکہ اسی کیس میں اس کے بھائی بلال، ٹیکسلا کے حسن خان اور مالاکنڈ کے ذاکر کے ثبوت نہ ہونے پر بری کر دیا۔