رونالڈو نے 400 گول کا سنگ میل طے کر لیا

Ronaldo

Ronaldo

لزبن (جیوڈیسک) کرسچیانو رونالڈو نے گول انھوں نے مجموعی طور پر کلب فٹ بال اور اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلے جانے والی میچوں میں کئے۔ انھوں نے اپنی اس جیت کو پرتگال کے معروف سابق فٹ بالر یوسیبیو کے نام کیا جو دو روز قبل انتقال کر گئے تھے۔

کرسچیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے یہ گول سیٹا ویگو کلب کے خلاف کیے۔ یہ میچ ریال میڈرڈ نے تین صفر سے جیتا۔ کرسچیانو رونالڈو نے یوسیبیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” میں اپنے یہ دونوں گول یوسیبیو کے نام کرتا ہوں لیکن درحقیقت یہ گول آپ ہی نے کیے ہیں۔ آپ ہمیشہ میرے دل میں رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اب تک کے بہترین کھلاڑیوں میں ایک کو کھویا ہے۔ یوسیبیو نے اپنے کیریئر میں 733 گول سکور کئے اور کرسچیانو رونالڈو نے انھیں سب کے لیے ایک مثال قرار دیا۔ کرسچیانو رونالڈو مانچیسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2008 میں بھی بیلن ڈی اور کا اعزاز جیت چکے ہیں۔

کرسچیانو رونالڈو 2009 میں آٹھ کروڑ پائونڈ کا معاوضہ پا کر ریال میڈرڈ کا حصہ بنے تھے۔ یہ رقم اس زمانے میں ریکارڈ تھی۔ اس کلب کے لیے انھوں نے اب تک 203 گول کیے ہیں۔ رونالڈو 2009 میں تین پریمئیر لیگ، ایک چیمپئین لیگ، ایک ایف اے کپ، دو لیگ کپ اور ایک فیفا کا ایک عالمی کلب ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

رونالڈو کی کامیابی سپین میں بھی جاری رہی جہاں انھوں نے 2010، 2011 اور 2012 کے دوران چیلسی کے باس ہوزے مورینو کی قیادت میں کوپا ڈیل رے اور لا لیگا کپ بھی جیتا تھا۔