اضلاع کی خبریں 7/1/2014

چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیاہے
اسلام آباد (این این اے ) چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیاہے۔ اس مہم کے پہلے مرحلے میں چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی نے اسلام آباد کے سیکٹرF-6اور F-7کا دورہ کیا اورتجارتی سرگرمیوں میں ملوث گھروں کے مالکان کو نوٹس جاری کئے۔ کمیٹی سی ڈی اے کے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جن میںآئی سی ٹی کے اسسٹنٹ کمشنر سٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سیکشن سی ڈ ی اے اورڈپٹی ڈائریکٹر ٹریڈ لائسنسنگ سی ڈی اے بھی شامل ہیں۔ سی ڈی اے کے ترجمان نے کہاہے کہ سی ڈی اے کے دروازے شہریوں ، تاجروں اور ان کی نمائندہ تنظیموں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور سی ڈی اے ہمہ وقت اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان شکایتوں کے فوری ازالہ کے لئے کمر بستہ ہے۔ ترجمان نے مزید کہاکہ اسلام آبا دکے رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق شہریوں ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس او ردیگر نمائندہ تنظیموں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیںاور ان شکایات کے پیش نظر سی ڈی اے نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں سے غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے یہ مہم شروع کی ہے جس میں بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔اس وسیع پیمانے پر کی جانے والی اس کاروائی میںاسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی بھی مدد لی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیئرمین سی ڈی ا ے معروف افضل کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں سی ڈی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے اجلاس میں تین منصوبوں کی منظوری دی
اسلام آباد (این این اے)چیئرمین سی ڈی ا ے معروف افضل کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں سی ڈی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے اجلاس میں تین منصوبوں کی منظوری دی جن میں سی ڈی اے کے کیپیٹل ہسپتال میں دل کے امراض کے لئے جدید کارڈیک سینٹرکی تعمیر، کیپیٹل ہسپتال ہی میں موجود آپریشن تھیٹر کی توسیع اور اپ گریڈیشن اور پارک انکلیو کے ٹیکنیکل امور شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے کیپیٹل ہسپتال میں 19کروڑ روپے کی لاگت سے جدید سہولیات سے آراستہ کارڈیک سینٹر تعمیر کیا جائے گا۔ اس لاگت میں سینٹر کے لئے جدید مشینری اور نئے بھرتی کئے جانے والے عملے کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ سی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق کیپیٹل ہسپتال سے سی ڈی اے ملازمین کو ریفر (Refer)کرنے سے سالانہ اڑھائی کروڑ روپے خرچ ہوتے تھے تاہم کارڈیک سینٹر کی تعمیرسے اب سی ڈی اے کو سالانہ اڑھائی کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔ اس کے علاوہ اس سینٹر سے مستفید ہونے والے پرائیویٹ مریضوں سے بھی ادارے کو خاطر خواہ آمدنی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ عوام حکومت کی اب تک کی کارکردگی سے مایوس ہیں ،تیسری بار وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالنے والے شخص سے کسی کو یہ امید نہ تھی
اسلام آباد (این این اے) نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ عوام حکومت کی اب تک کی کارکردگی سے مایوس ہیں ،تیسری بار وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالنے والے شخص سے کسی کو یہ امید نہ تھی کہ وہ سات ماہ میں عوامی مسائل کم کرنے کی بجائے ان میں مزید اضافہ کردے گا۔ مہنگائی بے روز گاری اور کرپشن نے تما م سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔لوگوں کو جب کھانے کو نہیں ملے گا تو پھر وہ کسی قانون اور ضابطے کی پابندی نہیں کریں گے ،زندہ رہنے کیلئے ان کے ہاتھ جو لگے گا سمیٹ لیں گے اور پھر ان کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی لو ہی بھیر کی تر بیتی نشست سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان ،ملک عبد العزیز اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میا ں محمد اسلم نے کہا بھاری مینڈیٹ والی حکومت نے مزید پانچ چھ ماہ اسی طرح گزار دیئے اور عوام کے مسائل کی طرف توجہ نہ دی تو لوگوں کا حکومت پراعتماد ختم ہوجائے گا اوروہ مسائل کے حل کا کوئی دوسرا طریقہ اختیار کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔لوگوں کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوگیا تو حکمرانوں کیلئے اقتدار بچانا مشکل ہوجائے گا۔ عوام کے اندر بڑھتی مایوسی اور بے بسی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے ۔انھوں نے کہا عوا م مو جو دہ ملکی مسائل سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں تا کہ ملک میں با بر کت اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہو سکے۔
فوٹو بھی میل کردی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ ہما یو ں بشیر تارڑ نے ڈی پی او آفس شیخوپورہ میں منعقدہ
شیخوپورہ (این این اے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ ہما یو ں بشیر تارڑ نے ڈی پی او آفس شیخوپورہ میں منعقدہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز تفتیشی آفیسران اور تما م تھانوں کے محرران کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے ہدایت کی کہ اگر تفتیش دل میں اللہ تعالی کا خوف رکھتے ہوئے محنت ایمانداری اور خلوص نیت سے کی جائے تو انصاف یقینی ہوتا ہے تفتیشی آفیسران کی تفتیش میں مہارت اور ایمانداری ہی اس کی عزت کا سبب بنتی ہے محکمہ پولیس کی نیک نامی اور کارکردگی میں اضافے کے لیے پولیس افسران اپنے فرائض ایمانداری اور دیانت داری سے سرانجام دیں فرائض میں غفلت برتنے اور محکمہ پولیس کی بد نامی کا سبب بننے والے افسران واہلکارواں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،ڈی پی او شیخوپورہ نے کہا کہ تفتیشی افسران اعلی عدلیہ میں پیش ہونے سے پہلے مثل مقدمہ کا بغور جائز ہ لے اور پوری تیاری کرے پراسکیواشن برانچ سے رابطے میں رہیں تاکہ تفتیش میں پائے جانے والے نقائص کو بروقت دور کیا جا سکے تفتیشی افسران کیس کی ضمنی رپورٹیں خود لکھیں تاکہ انھیں متعلقہ مقدمات سے آگاہی اور تمام تفصیلات معلوم ہوں ڈی پی او شیخوپورہ نے ڈی ایس پی ایز کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ جات کے سرپرائزوزٹ کریں تھانہ جات کے ریکارڈ اور تفتیش میں پائے جانے والے نقائص کی نشاہدہی کر کے انھیں دور کروائیں ڈی پی او شیخوپورہ نے آخر میںکہاکہ اپنے فرائض کو ایمانداری اور دیا نتد ی سے سرانجام دے کر پولیس کے وقار و عزت میںاضافے کا باعث بنے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے سیکرٹری ٹیچر انعام الحق گجر نے کہاہے کہ عمرکوٹ میں تحریک انصاف کے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف تاریخ سازاحتجاج نے پیپلزپارٹی
شیخوپورہ (این این اے)پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے سیکرٹری ٹیچر انعام الحق گجر نے کہاہے کہ عمرکوٹ میں تحریک انصاف کے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف تاریخ سازاحتجاج نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی نیندیں اڑا دی ہیں ، دونوں جماعتیں عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتیں ، باشعور عوام ملک میں تبدیلی لانے اور کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنے کے لئے اب تحریک انصاف کے ساتھ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میٹ دی پریس پروگرام میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ،انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت سٹیٹس کو کی حامی جماعتیں تحریک انصاف سے سخت خوفزدہ ہیں ، جنرل الیکشن میں ریکارڈ ووٹ لے کر تحریک انصاف ملک کی دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ،صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف حیران کن نتائج دے گی ، پنجاب کا حکمران ٹولہ بلدیاتی انتخابات کروانے سے سخت خوفزدہ ہے ،بلدیاتی انتخابات میں تاریخی شکست حکمران جماعت کا مقدر بن چکی ہے ،6 ماہ کی مایوس کن کارکردگی اوربڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام موجودہ حکمرانوں سے بے زارہوچکے ہیں،انعام الحق نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ، تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات وقت پر کروانے کے لئے تیار ہے ، پنجاب کے حکمرانوں کو بلدیاتی انتخابات سے فرار نہیں ہونے دیںگے، عوام کو لوکل گورنمنٹ سسٹم دلواکر رہیں گے،خیبرپختونخوا کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی عوام کونچلی سطح پر اختیار ات دیئے جائیں تاکہ منتخب ہونے والے بلدیاتی عوامی نمائندے صحیح معنوں میں عوام کی خدمات سرانجام دیں سکیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹر کی پیدوار (ن) لیگ کا حکمرا ن ٹولہ سارے عوامی اختیارات صلب کرکے بیٹھا ھواہے وہ نہیں چاہتے کہ نچلی سطح پر عوام بااختیار ہوں اورصوبے میں بلدیاتی انتخابات صاف اور شفاف ہوں ، موجودہ حکمران ملک و قوم سے مخلص نہیں تبدیلی کی راہ میںایسے اقدامات ہی رکاوٹ ہیں، ملک میں امن وامان کے قیام کے بغیر ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے جس کے لئے (ن)لیگ سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق نائب تحصیل ناظم امیدوار وارڈ نمبر 5چوہدری شہر یارچیمہ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ پٹواریوں کی مدد سے اپنے جلسوں کو کامیاب کیا
شیخوپورہ (این این اے )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق نائب تحصیل ناظم امیدوار وارڈ نمبر 5چوہدری شہر یارچیمہ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ پٹواریوں کی مدد سے اپنے جلسوں کو کامیاب کیا ایم کیو ایم سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی تمام کو ایک جگہ متحد ہونے کی بات کرتی ہے موجودہ حکمرانوں کے گلے میں مشرف کیس کی ہڈی اٹک چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ مشرف کیس کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ،پی ٹی آئی قیادت کی مقبولیت نے حکمرانوں کا دن کا چین اور رات کی نیندیں اڑا کررکھ دی ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا ڈرامہ رچانے والوں کو اب بلدیاتی انتخابات میں جعل سازی کرنے کا موقع نہیں ملنے والا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے محلہ رسولنگر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر حاجی غلام مصطفے ،حاجی محمد اقبال،غلام عباس،عبدالطیف ،آصف علی،محمداکرم،محمد سلیم گیلانی ،عبدالرزاق،منور علی جٹ،منیر احمد غفاری سابقہ کونسلر،خلیل احمد رحمانی ،سیٹھ بشیر احمد،امان اللہ،ریاض جٹ ،فاروق چیمہ ،نصیر ورک،ریاض احمد چاند جٹ،اکرم کمبوہ،رانا بشارت،رانا عادل ،رانا نوید،محمد یونس ،سمیع اللہ خان،اعجاز احمد خان ،آصف خان اور تنویر احمد سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،چوہدری شہر یار چیمہ نے کہا کہ مہنگائی ،بدامنی،بے روز گاری اور لاقانونیت کا خاتمہ کرنے کے لیے پی ٹی آئی معرض وجود میں آئی ہے جو کامیاب ہوکر احتساب کے عمل کو ہنگامی بنیادوں پر پایا تکمیل تک پہنچاینگے،چوہدری شہر یار چیمہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے عمل کو سست کرنے کے لیے سب کچھ کیاجارہا ہے لیکن پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی کارنر میٹنگز کو تیزکردیں ہم موجودہ حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھٹو ایک سوچ ،ایک فکر او فلسفے کا نام ہے قوم موجودہ حالات میں خوش نہیں ہے قوم اب کچھ تبدیلی چاہتی ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی بھٹو کی پارٹی ہے اور بھٹو اب بھی زندہ ہے
شیخوپورہ (این این اے)بھٹو ایک سوچ ،ایک فکر او فلسفے کا نام ہے قوم موجودہ حالات میں خوش نہیں ہے قوم اب کچھ تبدیلی چاہتی ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی بھٹو کی پارٹی ہے اور بھٹو اب بھی زندہ ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا خاتمہ ہونے کے چھ ماہ بعد ہی پارٹی ،اپنے جیالوں کے ساتھ کامیابیوں کا سفر طے کرسکتی ہے ،ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وٹکٹ ہولڈراین اے 132مخدوم غیور بخاری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ،انہوںنے کہا کہ اول نمبر پر پاکستان کی مقبول ترین پارٹی پی پی پی ہے ،نئے آنے والے خان کو بھٹو کی طاقت کا اندازہ ہے ملک پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دینے والے ذوالفقار علی بھٹو تھے جنکا نام سنہری حروف میں لکھنے کی بجائے ،ڈکٹیٹر نے پھانسی پر چڑھا دیا لیکن پی پی پی جمہوریت کا انتقام مانتی ہے کسی کی جان سے کھیلنے کو نہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا وجود آج بھی قائم ودائم ہے خود کو پہلے دوسرے نمبر پر سمجھنے والے پی پی پی کی طاقت کو نہیں جانتے ،انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،بے روز گاری،لاقانونیت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے موجودہ حکمرانوں نے کون سا تیر چلایا ہے ،مخدوم غیور بخاری نے مزید کہا کہ اب میاں برادران پانچ سال پورئے کرنے پر بجلی ودیگر بحرانوں سے نکالنے کا اعلان کررہے ہیں لیکن پی پی پی کے دور حکومت میں تو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف یادگار میں ٹینٹ لگا کر احتجاج میں شامل ہوئے تھے اس وقت تو گرمی کا موسم تھا لیکن آج شدید سردی ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا دور دورہ ہے این آئی آر سی بجلی کی بندش پر زمہ داری نبھا رہا ہے لیکن حکومت ہے کہ بھل صفائی کا شیشہ دکھا رہی ہے جبکہ پانی سے بجلی کی پیدوار پہلے ہی کم تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہاولپور ڈسٹرکٹ بار کے چیرمین سید مسعود احمد گیلانی ایڈووکیٹ نے نوٹیفیکیشن 2014ء جار ی کردیا
بہاولپور (این این اے)بہاولپور ڈسٹرکٹ بار کے چیرمین سید مسعود احمد گیلانی ایڈووکیٹ نے نوٹیفیکیشن 2014ء جار ی کردیا ۔بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں نائب صدر محمد دین انجم سیمجہ فنانس سیکریٹری سید علی حیدر لائبریر ی سیکریٹری رانا عطا محمد آڈیٹر ندیم اختر چوہدری اور مجلس عاملہ میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے جنید اسلم حافظ محمد اسلام رانا رشید احمد زوار حسین محمد امجد ملک اور مظہر حسین ایڈووکیٹس کو وکلاء برادری نے مبارک باد پیش کی اور آئندہ بار کے امور کو دلچسپی لیتے ہوئے سرانجام دیں گے 11جنوری کو الیکشن صدارت کا امیتاز محمود اعوان اور چوہدری ظفر اسلام انور کے درمیان ہوگا اس کے علاوہ جنرل سیکریٹری کا مقابلہ سید فصیل عباس شاہ اور لطیف الرحمن کے درمیان ہوگا جوائنٹ سیکریٹری شکیلہ کوثر اور عبدالجبار عابد کے درمیان ہوگا الیکشن چیرمین سید مسعود احمد گیلانی نے بتایا انشاء اللہ الیکشن پر امن ہوگا امیدواران کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریک نظام مصطفٰے کے زیر اہتمام سالانہ جلوس بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ جامعہ نظامیہ مصطفٰے خضری ٰ مسجد سے روانہ ہوا
بہاولپور (این این اے)تحریک نظام مصطفٰے کے زیر اہتمام سالانہ جلوس بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ جامعہ نظامیہ مصطفٰے خضری ٰ مسجد سے روانہ ہوا جبکہ جلوس کی قیادت علامہ پروفیسر عون محمد سعیدی نے کی یہ جلوس فتح چوک،میلاد چوک ،لائبریری چوک، فرید گیٹ اور ماڈل ٹاون سی سے ہوتاہوا جامعہ نظامیہ مصطفٰے میں اختتام پذیر ہوا جلوس میں مذہبی سکالر علامہ مفتی جاوید مصطفٰے سعیدی ، رانا خالد اقبال ،عبدلخالق خان ،ظہر چشتی،قاری ظفر مہروی اور علامہ سعید نے خصوصی شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی حقوق کی جدوجہد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
بہاولپور (این این اے)عوامی حقوق کی جدوجہد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پیپلز پارٹی کے کارکنان جمہوریت،عوامی خوشحالی اور بہاولپور صوبہ کی بحالی کیلئے عملی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور بہاولپور صوبہ بحالی تحریک کے مرکزی صدر صفدر شہباز راجپوت نے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے ہر دور اقتدار میںعوام کو بااختیار بنایا۔محمد صفدر شہباز رنے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے سابقہ دور حکومت میں بہاولپور صوبہ کی بحالی سمیت ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے جا رہی تھی مگر افسوس کے اس وقت کی اپوزیشن اور آج کے حکمرانوں نے ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام اور بہاولپور صوبہ کی بحالی میں روڑے اٹکائے ۔سابقہ اپوزیشن اقتدار میں آ جانے کے بعد اقتدار کی خاطر جلسے جلسوں میں کابہاولپور صوبہ کی بحالی کے اعلان کا وعدہ کر کے طوطا چشمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بہاولپور صوبہ کی بحالی کے وعدے سے منحرف ہو گئی ہے ۔محمد صفدر شہباز راجپوت نے کہا کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی اٹل حقیقت ہے ،تاریخ گواہ ہے کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی میں رکاوٹیں بننے لوگوں،سیاسی گروہوں کو ہمیشہ بہاولپور کی عوام نے اپنے زور کی بازو سے قصہ پارینہ بنا یا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدیاتی انتخابات میں فتح ہمارے پینل کا مقدر بن چکی ہے، مخالفین اپنی شکست کو بدل نہیں سکتے،
بہاولپور (این این اے) بلدیاتی انتخابات میں فتح ہمارے پینل کا مقدر بن چکی ہے، مخالفین اپنی شکست کو بدل نہیں سکتے،یونین کونسل نمبر3بہاولپور سٹی کی عوام کی حمائت اور محبت ہی ہماری پیشگی کامیابی کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہارامیدوار برائے یونین کونسل نمبر3بہاولپورسٹی محمد عدنان مقبول لنگاہ نے گزشتہ روز محلہ اسلام پورہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبوں سے سرشارہو کر آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل نمبر3بہاولپو سٹی کی ہر گلی محلہ میں بنیادی سہولتوںکی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔عدنان مقبول نے مزید کہا کہ تمام برادریوں اور مکاتب فکر کے افراد نے بلدیاتی انتخابات میںانکی حمائت کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پینل کامیاب ہوکر حلقہ کے عوام کو مایوس نہیں کرے گا بلکہ علاقہ کی تعمیرو ترقی کا دور شروع کرکے مثالی حلقہ بنائیں گے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیراہتمام صنعت زارمیں مقابلہ جات برائے پکوان و ڈریس میکنگ، فوزیہ ایوب قریشی ایم پی اے نے پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم کئے
بہاولپور (این این اے) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیراہتمام صنعت زارمیں مقابلہ جات برائے پکوان و ڈریس میکنگ، فوزیہ ایوب قریشی ایم پی اے نے پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم کئے تفصیل کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹیول کے مقابلہ جات برائے پکوان اورڈریس میکنگ یوسی سی 1-2-3-4 سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام مقامی این جی اووز کے تعاون سے صنعت میں منعقد ہوئے جس میں 40 سے زائدطالبات نے حصہ لیا فوزیہ ایوب قریشی ایم پی اے ،محمدریاض مہر ، خالدنواز خان ،طارق محمودخاں نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی فوزیہ ایوب قریشی ایم پی اے اور محمدریاض مہرنے اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب تک بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو مکمل نہیں کر لیا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے
بہاولپور (این این اے) جب تک بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو مکمل نہیں کر لیا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ یہ بات سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان ممبرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی پی پی خان محمدحسین آزاد نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے سپہ سالار ہیں ان کی زیرقیادت بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی آصف علی زرداری نے نامساحد حالات کے اندر مفاہمتی پالیسی کواپناتے ہوئے پانچ سالوں کے اندر آئین کی مکمل بحالی، صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کودینے کے بحران پرقانو پانے کیلئے اور عالمی دبائو کومسترد کرتے ہوئے پرامن صاف وشفاف الیکشن کروانے کیلئے غیرجانبدارانہ الیکشن کمیشن کاقیام، پارلیمنٹ اورجمہوریت کومضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔موجودہ حکمران عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں عوام اب پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیںبلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سمیت ملک میں کا میابی حاصل کر یگی اور مخالفین کو شکست ہوگی۔شر یف برداران ملک سے بھاگ جاتے ہیں مگر آصف زرداری پاکستان میں ہی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر ینگے صدر آصف علی زرداری صدارت کے عہدے سے الگ ہونے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی بھر پور قیادت کر ینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث پوراملک بحرانوں کی زد میں ہے حکمرانوں نے عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیں دیا
بہاولپور (این این اے)حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث پوراملک بحرانوں کی زد میں ہے حکمرانوں نے عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیں دیا۔ جس کی تمام ترذمہ داری موجودہ حکومت پرعائد ہوتی ہے موجودہ حکومت کے دورمیں کسی کی جان ومال اورعزت وآبرومحفوظ نہیں ملک پاکستان کوجاگیرداروں اوربین الاقوامی ایجنٹوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بہاول پورکے ضلعی نائب صدر شیخ عباس رضا اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کواس مقام پرپہنچادیاہے کہ ملک میں بجلی نہیں ہے اورنہ ہی گیس اورمہنگائی کایہ عالم ہے کہ غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پرمجبور ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نڈر جرات مند اورایماندار شخصیت کے حامل ہیں جنہیں وطن عزیز اوراس میں بسنے والے عوام سے والہانہ محبت ہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے200 بلین ڈالرز (18 ہزارارب روپے)سوئس بنکوں میں جمع ہیں 63 سال گزرنے کے باوجود ملک کو حقیقی لیڈر نہیں مل سکا پاکستان آج قرض لینے سے انکار کردے تو اس سے صرف حکمرانوں کی عیاشیوں پرفرق پڑیگا پاکستا ن تحریک انصاف عدالتی معاشی اورمعاشرتی انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بجلی کے کھمبے کا مزار بنا لیا گیا عقیدت مند اور مجاور جمع ہو گئے تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی کے مضافات میں بارا کہو کے قریب بجلی کے ایک کھمبے کو مزار میں تبدیل کر دیا گیا
اٹک (این این اے) بجلی کے کھمبے کا مزار بنا لیا گیا عقیدت مند اور مجاور جمع ہو گئے تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی کے مضافات میں بارا کہو کے قریب بجلی کے ایک کھمبے کو مزار میں تبدیل کر دیا گیا اور یہاں لوگ بڑی تعداد میں منتیں ، مرادیں مانگنے بھی آ رہے ہیں اس مزار کو درگاہ بابا کھمبے شاہ کا نام دیا گیا ہے بجلی کے اس کھمبے کی چار دیواری کر کے یہاں مجاور بھی بیٹھ گئے ہیں جو یہاں آنیوالوں سے نذرانے اور چڑھاوے بھی وصول کرنے لگے ان مجاوروں کا دعویٰ ہے کہ یہاں آنیوالوں کی ہر دلی مراد بابا جی کے حکم سے پوری ہو جاتی ہے اس حوالے سے جب واپڈا والوں سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ مذہبی معاملہ ہے اس لیے وہ اس میں دخل نہیں دے سکتے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس کھمبے سے بجلی کی تاریں دوسری جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ بابا کھمبے شاہ کے مزار پر آنیوالے عقیدت مندوں کو کرنٹ نہ لگے مزید صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے معروف سینئر کالم نگار صوفی فیصل بٹ نے تفصیلاً لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ہمارے پاکستان میں تعلیم کی کمی ، جہالت اوربے روزگاری کی وجہ سے اس طرح کے واقعات رو نما ہوتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مکان پر زبردستی تالے توڑنے سامان چوری کرنے پر چچی نے بھتیجے کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا
اٹک(این این اے)مکان پر زبردستی تالے توڑنے سامان چوری کرنے پر چچی نے بھتیجے کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا تفصیلات کے مطابق تبسم صدیقی زوجہ عبد الغفار صدیقی سکنہ ڈی بلاک نے تھانہ سٹی میںدرخواست دی ہے میرا مکان نمبر 10بجلی گھر محلہ میں ہے والدہ نے میرے نام بیع کیا تھا میں نے یہ مکان موسی خان افغانی کو کرائے پر دیا مجھے معلوم ہوا کہ میرے بھتیجے ارسلان طارق نے میرے مکان کے تالے توڑ کر اپنے تالے لگا دیا اور چار کمروںسے گھریلو سامان چوری کر لیا میں نے اُس کو گلا دیا تو اُس نے کہا کہ اگر کسی سے بات کی تو میں آپ کو مار دوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جعلی چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ تفصیلات کے مطابق اشتیاق احمد ولد محمد ارشد سکنہ پیپلز کالونی نے تھانہ سٹی میں بیان دیا ہے
اٹک(این این اے) جعلی چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ تفصیلات کے مطابق اشتیاق احمد ولد محمد ارشد سکنہ پیپلز کالونی نے تھانہ سٹی میں بیان دیا ہے کہ مجھ سے شعیب خان سکنہ ماڑی لنک روڈ نے ماہانہ 60ہزارروپے کار رینٹ پر حاصل کی بعد میں اُس نے مجھے 50ہزار روپے کا چیک دیا جو جعلی تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چار اشخاص نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور طلائی زیورات چوری کر لیے تفصیلات کے مطابق محمد اسلم ولد کالا خان سکنہ پنڈ بہادر خان نے تھانہ باہتر میں بیان دیا ہے
اٹک(این این اے) چار اشخاص نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور طلائی زیورات چوری کر لیے تفصیلات کے مطابق محمد اسلم ولد کالا خان سکنہ پنڈ بہادر خان نے تھانہ باہتر میں بیان دیا ہے میں اہل خانہ کے ہمراہ سویا ہو ا تھا رات 8بجے ہمارے دروازے پر دستک ہوئی میرے بیٹے نے دروازہ کھولا4اشخاص ہمارے گھر میں داخل ہوگئے ہمیں ایک کمرے میں بٹھا دیا دوسرے کمروں کی تلاشی کے دوران وہ 45ہزا ر روپے نقد 2عدد موبائل اور طلائی زیورات چور ی کر کے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قائد اعظم کے بعد اگر قوم نے ایک مخلص رہنما دیکھا تو وہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے اس قوم کو راستہ دیکھایا ،شعور دیا، زبان دی
اٹک( این این اے)قائد اعظم کے بعد اگر قوم نے ایک مخلص رہنما دیکھا تو وہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے اس قوم کو راستہ دیکھایا ،شعور دیا، زبان دی اور عزت نفس سے آگاہی دی کہ انسان حقوق کے لحاظ سے برابر ہے ہر شعبہ ہائے زندگی میں انسان کے فرائض اور حقوق کی شناساہی سے روشناسی کرائی اور ہر کسی کو اپنے اپنے ہنر میں محنت سے لگاؤ کی تعلیم دی ملک کی سلامتی کی خاطر خارجہ پالیسی کو ملکی مفادکو مد نظر اور رکھا اور محفوظ بنانے کے لیے ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی دی غرض کہ زندگی کے ہر گوشے میں معاشرے کو روشناس کر ایا آخر میں ملک کی خاطر زندگی کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا اور شہادت کا رتبہ پایایہی وجہ ہے آج تک اور بعد ازاں زندگی میں ان کا نام عقید ت اور احترام سے لیا جائے گا کوئی گوشہ ، کوئی محفل ایسی نہیں کہ جس میں اس کے کارہائے نمایاں کا ذکر نہ ہو یہاں تک کے مخالف بھی انہیں اچھے الفاظ میں یا د کرتے ہیں ابھی کی بات ہے کہ 3جنوری 2014ء کو ٹی وی چینل ”اب تک ”میں جناب بھٹو شہید کی زندگی کے ہر پہلو پر مباحثہ ہو رہا تھا اپنے تو اپنے جناب اسد عمر صاحب جو پی ٹی آئی کا ایک معتبر نام ہے انہوں نے جناب شہید کو ایک اچھے لفظوں میں یاد کیا آخر میں ان کے پاکستان کے لیے اتنی قربانیاںہیںکہ لکھنے والوں نے بھی حق ادا کیا اور رہتی دنیا تک ان کا ذکر خیر ہوتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک کا نواحی گائوں کالی ڈلی بجلی سے محروم مکینوں کو مشکلات کا سامنا
اٹک (این این اے) اٹک کا نواحی گائوں کالی ڈلی بجلی سے محروم مکینوں کو مشکلات کا سامنا خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صاحب سے اپیل جدیددور میں بھی اٹک کا نواحی گائوں کالی ڈلی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق اٹک کا نواحی گائوں کالی ڈلی عرصہ دراز سے بجلی جیسی اہم سہولت سے محروم ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شام ہوتے ہی سارا گائوں تاریکی میں ڈوب جاتا ہے گائوں کی سیاسی و سماجی شخصیت عطر خان نے سینئر صحافی ڈاکٹر محمد سعید خٹک کو بتایا کہ ہم نے متعدد بار بجلی کی فراہمی کو بہال کرانے کیلئے بہت کوشش کی مگر تا حال ہمارا گائوں بجلی کی سہولتوں سے محروم ہے اور اہلیان کالی ڈلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ہمارے گائوں کالی ڈلی میں بھی بجلی فراہم کی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے دعوٰے کھو کھلے اٹک کے نواحی گائوں کالی ڈلی میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول میں لا تعداد طالبات کیلئے صرف ایک ٹیچر موجود ہے
اٹک (این این اے) خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے دعوٰے کھو کھلے اٹک کے نواحی گائوں کالی ڈلی میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول میں لا تعداد طالبات کیلئے صرف ایک ٹیچر موجود ہے غریب لوگ جو اپنی بچیوں جو سرکاری سکولوں میں تعلیم دلواتے ہیں ٹیچرز نہ ہونے کی وجہ سے انکا مستقبل خطرے میں پڑھ گیا خادم اعلیٰ پنجاب ایک طرف تو تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے دعوٰے کرتے ہیں جبکہ گرلز مڈل سکول کالی ڈلی میں صرف ایک ٹیچر ہے ان خیالات کا اظہار مشہو سیاسی و سماجی شخصیت عطر خان نے سروے کے دوران سینئر صحافی ڈاکٹر محمد سعید خٹک کو بتایا کہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا بھی یہی حال ہے ٹیچروں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو پرائیوٹ سکولوں میں داخل کروانے پر مجبور ہو گئے ہیں مگر پرائیوٹ سکولوں کی فیس انکی پہنچ سے باہر ہے اس لئے اہلیانِ کالی ڈلی کے لوگوں کی خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ انکے سکولوں میں ٹیچرز کی بھرتی کی جائے تاکہ ہمارا گائوں بھی تعلیم جیسی نعمت سے محروم نہ رہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محترمہ غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ دنیا خصوصا پاکستان میں نوآبادیاتی فرسودہ نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے
کراچی(این این اے ) محترمہ غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ دنیا خصوصا پاکستان میں نوآبادیاتی فرسودہ نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے معاشرہ مختلف نوعیت کے معاملات کی بناء ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ادارتی تنازعات اور بالادستی کی رسہ کشی اپنے عروج پر ہے تاہم سامراجی طبقاتی نظام کی حمایتی قوتیں، سیاستدان اور جماعتں اپنے اقتدار کی کرسی اور سامراجی نظام کو دوام بخشنے کیلئے انقلاب کی اصل قوت محنت کش طبقات اور غریب عوام کو مذہب ، مسلک ، قوم، زبان اور نسل کی بنیادوں پر تقسیم کرتے ہوئے اس نوآبادیاتی نظام کو بچانے کی آخری کوششوں میں مصروف عمل ہیں .سترکلفٹن سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں محترمہ غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ انگریز کا بنایا ہوا نظام ان کے ملک میں ختم ہوچکا جبکہ ابھی تک پاکستانی عوام پر اپنا تسلط قائم رکھنے کیلئے سامراج نواز حکمران طبقات اس نظام کو تبدیل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان کی بقا و سالمیت سرمایہ دارانہ نظام میں نہیں بلکہ سوشلزم کے ذریعے ہی ممکن ہے .محترمہ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ جب ملک میں موجود نوآدیاتی سامراجی نظام کو بچانے کیلئے تمام حکمران طبقات الگ سوچ اور جماعتوں کے باوجود بھی ایک ایجنڈے پر متفق و متحد ہیں تو تمام محنت کش طبقات اورپاکستان کے مظلوم عوام کو اس ظالم سامراجی نظام کو تباہ و برباد کرنے کیلئے بھی متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی اور انہیں سامران نواز قوتوں کی سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر اتحا د ملی و یگانگت کو برقرار رکھنا ہوگا ان کے پاس اتحاد و بھائیچارے سے زیادہ کوئی بڑاہتھیار نہیںجس کے ذریعے وہ اپنی منزل مقصود تک با آسانی پہنچ سکتے ہیں اور اسی ڈر اور خوف کو محسوس کرتے ہوئے تمام عوام دشمن قوتیں مختلف حیلوں بہانوں سے ان کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں. محترمہ غنویٰ بھٹو نے عوام کو یقین دلایا کہ نظام کی تبدیلی کے علاوہ ان کے مسائل کا حل ممکن نہیں اس لئے وہ ایسی کسی بھی تحریک یا تنظیم کا حصہ نہ بنیں جو ان کی طاقت و توانائی کوماضی کی طرح اقتدار کی کرسی حاصل کرنے کیلئے استعمال کرے