لاس ویگاس (جیوڈیسک) ایف آئی اے فار مولا ای چیمپئن شپ سیریز کی باقاعدہ رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر انجینئرز اور ڈرائیورز سمیت شائقین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
الیکٹرک کار ریس میں فار مولا ون کے مقبول اور سابق ڈرائیورز بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
اس ریس میں دس ٹیموں کے بیس ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔ خصوصی ریس کے لیے مختلف شہروں میں فارمولا ون کی طرز کے انٹرنیشنل ٹریک بنائے گئے ہیں۔