کراکس (جیوڈیسک) وینز ویلا کی سابقہ ملکہ حسن مونیکا سپیئر اور ان کے شوہر تھامس بیری کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا جب کہ ان کی 5 سالہ بیٹی زخمی ہو گئی۔
ویلنسیا سے پورتو کابیلو جانے والے ہائی وے پر وینز ویلا سے تعلق رکھنے والی سابقہ ملکہ حسن مونیکا سپیئر اور آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ان کے شوہر تھامس بیری کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جب کہ اس حملے میں ان کی 5 سالہ بیٹی بھی زخمی ہو گئی جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
مونیکا سپیئرز اور ان کے شوہر سڑک کنارے اس لیے رکے تھے کیونکہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی تھی دوسری جانب پولیس نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور مونیکا سپیئرز اور ان کے شوہر کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہوں گے تاہم مزاحمت پر حملہ آوروں نے فائرنگ کردی لیکن حقائق تک پہنچنے کے لئے پولیس کی جانب سے تفتیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ مونیکا سپیئر 2004 میں مس وینزویلا منتخب ہوئیں تھیں۔ ماڈلنگ کے علاوہ انہوں نے متعدد ڈراموں میں بھی کام بھی کیا تھا۔