دبئی (جیوڈیسک) پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ قومی ٹیم نے اگر ایشیاء کپ میں شرکت نہ کی تو پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے پوائنٹس نہیں ملیں گے۔
دبئی روانگی سے قبل لاہور ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے عبوری چئیرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا نیا کوچ پاکستانی ہوگا۔ ڈیو واٹمور نے دو سال بہت اچھا کام کیا ہے اور کافی محنت کی ہے۔
اس بار قومی کوچ کو تعینات کریں گے۔ ایشیاء کپ میں شرکت کے حوالے سے عبوری چئیرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک سیکورٹی وفد بنگلہ دیش میں سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش جائے گا اور پھر رپورٹ پیش کرے گا۔
اس رپورٹ کی روشنی میں ایشیاء کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ سیکورٹی کی بنا پر قومی ٹیم کی ایشیاء کپ میں شرکت کو روک دے۔