آرمی چیف سے آفریدی کی ملاقات، سووینیئر بھی وصول کیا

Afridi, Raheel Sharif

Afridi, Raheel Sharif

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی نے گذشتہ روز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

اسٹار کرکٹر نے بتایا کہ اس موقع پر کرکٹ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے 17، 18 سال ملک کے لیے خدمات انجام دینے پر انہیں سراہا، جنرل راحیل شریف نے شاہد آفریدی کو سووینیئر بھی پیش کیا۔