کراچی میں موسم ابرآلود ،10 جنوری کے بعد سردی بڑھنے کا امکان

Cold Weather

Cold Weather

کراچی (جیوڈیسک) بلوچستان سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے کراچی میں موسم سرد کر دیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے آنے والی بلوچستان کی سرد ہواؤں نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکا ن ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ موسم نے سائبیریا سے چلنے والی ہوائیں کا سلسلہ روک دیا ہے، لیکن 10 جنوری کے بعد سے سائبیریا کی سرد ہوائیں کوئٹہ سے ہوتی کراچی آئیں گی جس میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔