لاہور ایک مرتبہ پھر شدید دھند کی لپیٹ میں

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایک مرتبہ پھر دھند چھا گئی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ دھند کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے۔ لاہور صبح سے ہی گہرے بادلوں کی لپیٹ میں تھا۔

شہر کی فضاوٴں میں اچانک دھند بھی چھا گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں
کے دوران دھند کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ کئی ایک مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو تین روز میں لاہور میں درجہ حرارت مزید بڑھ جائے گا۔