تلہ گنگ کی خبریں 7/1/2014

تلہ گنگ ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا تھا
تلہ گنگ (بیورو چیف ) تلہ گنگ ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا تھا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سو مو ٹو ایکشن لیتے ہو ئے ہیو ی ٹر یفک کے داخلہ بند کر نے کے احکا ما ت جا ری کردئیے جس پر ٹرانسپو رٹروں نے شیل پمپ کے قر یب میا نوا لی روڈ بند کر دی جو پا نچ گھنٹو ں کے بعد انتظا میہ سے کا میا ب مذاکر ات کے بعدروڈ کھو ل دی اس معا ملے پر کمیٹی تشکیل دی گئی جو دو روز میں حتمی مشا ورات پیش کر ے گی جس پر ہیو ی ٹر یفک کا مستقل حل نکا لاجا ئے گا ۔تفصیل کے مطا بق منگل کی علی الصج اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن نے احکا ما ت جا ری کیے کہ ہیو ی ٹر یفک کا داخلہ شہر میں بند کیا جا ئے جس پر ٹرانسپو رٹرز نے ان احکا ما ت کو رد کر تے ہو ئے میا نو الی روڈ شیل پمپ کے قر یب بند کر دی جس سے تلہ گنگ شہر کی طر ف ا نے والے لو گو ں کو شد یدمشکلا ت کا سا منا رہا۔اس معا ملہ کا نو ٹس لیتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر تنو رالر حمن ،ڈی ایس پی افتخا رالحق خا ن اور ایس ایچ او ملک عبد الر ئو ف مو قع پر پہنچ گئے جس پر ٹر انسپور ٹروں نے انتظا میہ کومذاکر ات کی پیشکش کی ،جس پر ٹی ایم اے میں مذاکرات ایک گھنٹے تک جا ری رہے ۔انتظا میہ نے ٹر انسپو رٹروںکو مختلف ا پشن دیتے ہو ئے بتا یا کہ ہیو ی ٹر یفک کے لیے صد یق ا باد چو ک پر ہم سٹا پ بنا دیتے ہیں جو ا پ کے کے لیے مفید ہو گا لیکن ٹر انسپو رٹر وں نے اس کو بھی رد کر دیا ۔ٹر انسپو رٹروں نے مو قف اختیا ر کیا کہ ا پ ہمیں کچھ دن اجا زت دیں جس پر انتظا میہ نے دو دن کی مہلت دی۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن اور ڈی ایس پی تلہ گنگ نے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لو گو ں کی کمیٹی تشکیل دی جس میں ٹر انسپو رٹروں کانما ئند ہ بھی ہو گا ،جو دوروزمیں حتمی مشا ورات کر کے ہیو ی ٹر یفک کا مستقل طو ر پر حل نکا لاجا ئے گا۔
————————
———————-
ضلع چکوال کے دیہی علاقوں میں کھیلوں کے مقابلے ختم ہو گئے
تلہ گنگ (بیورو چیف ) ضلع چکوال کے دیہی علاقوں میں کھیلوں کے مقابلے ختم ہو گئے ،چکوال ،کلر کہا ر اور تلہ گنگ میں یو نین کو نسلو ں لیو ل پر کھیلو ں کی افتتا حی تقر یبا ت کا اہتما م کیا گیا جس کے مہمان خصو صی ایم پی اے سر دار ذوالفقا ر دلہہ تھے انکے ہمر اہ چکو ال اور کلر کہا ر میں ڈی سی او چکو ال تھے جبکہ تلہ گنگ ہا ئی سکو ل نمبر ون میں اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن ،ٹی ایم او ملک خلیل ا حمد ،ملک شفقت بڈ ھیا ل ٹی او ا ر ملک انیس ،چیف ا فیسر غلا م رسو ل ودیگر انتظا میہ کے لو گ مو جو د تھے ۔تلہ گنگ سکو ل نمبر ون میں یو سی غر ب اور یو سی شر ق کے درمیا ن پہلا فٹ با ل کا میچ ہو ا ۔ اسمو قع پر ایم پی اے سر دار ذوالفقار دلہہ نے تقر یبا ت میں مو جو د شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کھیلو ں کی سر گر میو ں میں نو جو ان زیا دہ سے زیا دہ حصہ لے ۔کھیلوں کیلئے خا دم علی پنجا ب نو جو انو ں کے لیے مزید گرائونڈز اور پارکس بنانے کا منصوبہ لیکر آئے ہیں کیونکہ صحت مند نوجوان ہی پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور باوقار ملک بنانے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق دور میں ملکی خزانے کو خالی کر دیا اور ملک کو بے پناہ بحرانوں سے دوچار کرکے تباہی کے دھانے پر پہنچا دیاتھا تاہم مسلم لیگ ن کی قیادت نئے عزم اور وطن کے ساتھ محبت کا پرجوش جذبہ لیکر میدان عمل میں آچکی ہے اور مسلم لیگ ن کی حکو مت پانچ سالوں کے دوران پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنادیںگے۔
————————
———————-
ایس ایچ او ملک عبد الر ئو ف نے ملز م محمد نصیر ولد محمد نذ یر سا کن محلہ جھا ٹلہ کو گر فتا ر کر لیا
تلہ گنگ (بیو رو چیف ) تلہ گنگ با ئی پاس پر ہو ائی فا ئر نگ کر نے پر تھا نہ صدر پو لیس کے ایس ایچ او ملک عبد الر ئو ف نے ملز م محمد نصیر ولد محمد نذ یر سا کن محلہ جھا ٹلہ کو گر فتا ر کر لیا جس دو تیس بو ر پسٹیل اور 8روندبر ا مد کر کے مقد مہ درج کر لیا۔
————————
———————-
تحصیل لاوہ بنیادی مسائل کا شکار، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں
تلہ گنگ (بیورو چیف ) تحصیل لاوہ بنیادی مسائل کا شکار، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں،صفائی اور نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کے انبار،علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لا وہ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہلیان لا وہ کے رہا ئشیو ں نے بتا یا ہے کہا کہ سیورج کا نظام سرے سے ہے ہی نہیں نالیوں اور گٹروں سے نکلنے والا پانی سڑکوں پر آجاتا ہے ،جس سے راہ گیروں خصوصا عورتوں اور بچوں کا گزرنا گویا پل صراط اور نمازیوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔جگہ جگہ پانی کے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس سے علاقہ میں مچھروں کی بہتات ہے۔اور مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔اسکے علاوہ ڈینگی مچھر کا خوف علیحدہ مکینوں کو ہراسا ں کیے ہوئے ہے۔سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہونے اور پانی جمع رہنے کے سب کئی بوڑھے خواتین و حضرا ت گر نے کے نتیجے میں زخمی بھی ہو چکے ہیں۔جبکہ سکول جانے والے بچے یونیفارم گندا ہو جانے کے باعث واپس گھروں کو ہی لوٹ آتے ہیں۔جس سے انکا مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔اور انکی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔متعدد حادثات ہونے کے باوجود انکی روک تھام کے لیے کوئی مناسب اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔لا وہ کے لو گو ں نے حکو مت پنجا ب سے مطا لبہ کیا ہے کہ ہما رے مسا ئل پر تو جہ دی جا ئے اور جلد از جلد ہما رے مسا ئل حل کیے جا ئے۔
————————
———————-
تلہ گنگ یونین کونسل کوٹگلہ کی عو ام کا سو ئی گیس کی فراہمی کا پر زور مطا لبہ
تلہ گنگ (بیو رو چیف ) تلہ گنگ یونین کونسل کوٹگلہ کی عو ام کا سو ئی گیس کی فر اہمی کاپر زور مطا لبہ ۔تفصیلا ت کے مطا بق کو ٹگلہ سے تقر یبا دو کلو میٹر کے فا صلہ سے سو ئی گیس کی مین لا ئن گز ر رہی ہیں ۔پیر کما ل الد ین شا ہ صا حب نے میڈ یا کو بتا یا ہے کہ سو ئی گیس کے لیے کو ٹگلہ یو نین کو نسل کے لیے کئی سر وے بھی کر وائے ۔جن کے مطا بق ا نتہا ئی قلیل بجٹ میں پو رے علا قے کو سو ئی گیس کی فر اہمی ممکن بنا ئی جا سکتی ہے ۔یو نین کو نسل کو ٹگلہ کی عو ام نے ایم این اے سر دار ممتاز ٹمن سے پر زور مطا لبہ کیا ہے کہ وہ تلہ گنگ شہر کو سو ئی گیس کی فر اہمی کے سا تھ سا تھ کو ٹگلہ یو نین کو نسل کی عو ام کو نظر اند از نہ کر یں اور علا قے کو سو ئی گیس کی فر اہمی جلد از جلد ممکن بنا ئیں۔