موجودہ حکومت بھی گذشتہ حکومت کی طرح دوغلی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ سہیل رانا
Posted on January 8, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی گذشتہ حکومت کی طرح دوغلی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔
اے پی سی نے قرارداد پاس کی اس کے بعد طالبان سے بات چیت کا عمل شروع ہونے لگا تو امریکہ نے ڈرون حملہ کر کے سارے عمل کوسبوتاڑ کر دیا لیکن اس کے باوجود وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کی جانب سے کوئی مذمت سامنے نہیں آئی، ڈرون حملے کے ایشو کو اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل میں اٹھانا چاہئے تھا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم سمیت بجلی کا کوئی بھی منصوبہ اتفاق رائے کے بغیر نہیں بننا چاہئے، ملک میں ترقی و خوشحالی کیلئے امریکہ کی جنگ سے نکلنا ہو گا، عام انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو سڑکوں پر انتشار ہو گا، تحریک انصاف تمام مظلوموں کو اکٹھا کرے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com