فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں تعمیر و ترقی اور دیکھ بھال کو یقینی بنا کر صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے۔ غلام رسول

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے حسرت موہانی فیملی پارک شاہ فیصل کالونی میں قائم منی ذوو میں ہرن کے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے شاہ فیصل زون محکمہ باغات کے افسران کو طلب فیملی پارک ومنی ذوو میں جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے مناسب انتظامات نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ باغات کو تنبیہ کی کے آئندہ فرائض میں غفلت اور لاپراہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر حسرت موہانی فیملی پارک میں قائم منی ذوو میں جانوروں اور پرندوں کا اضافہ کیا جائے اور تمام فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ سرسبز بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں محکمہ باغات کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس بلدیہ کورنگی خان محمد ،سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی اقتدار احمد ،ایڈمن آفیسر سلمان حیدر ،ایگزیگٹیو انجینئر اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل زون عبدالکریم ،عبدالصمد اور دیگر بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل زون میں قائم تمام فیملی پارکوں کو عوام کے لئے صحت مند اور تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنا یا جائے انہوں نے محکمہ باغات سمیت تمام محکموں کے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں کام چور اور فرائض میں غفلت و لاپراہی کرنے والے افسران وعملے کو بلدیہ کورنگی میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر نے محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر شاہ فیصل زون میں قائم تمام فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے اور پارکوں میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیل فراہم کیا جائے تا کہ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کورنگی ڈسٹرکٹ کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ سرسبز ماحول کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔