کروڑ بار الیکشن میں متفقہ اوربلا مقابلہ امیدوار لانے پر آج تیسرے روز بھی اتفاق نہ ہو سکا
Posted on January 8, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: کروڑ بار الیکشن میں متفقہ اوربلا مقابلہ امیدوار لانے پر آج تیسرے روز بھی اتفاق نہ ہو سکا۔ راجہ فیاض احمد اور ملک شہزاد نے انتخابی مہم شروع کر دی اور بڑے بڑے پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے۔ دوسری جانب صدارت کیلئے 4 امیدواروں ذالفقار علی خان ایڈووکیٹ، چوہدری زاید عزیز گجر ، بشیر احمد خان عظمت علی خان میں سے راجہ فیاض احمد کے مقابلے میں سنگل امیدوار لانے پر بھی اتفاق نہ ہو سکا۔ اس سلسلہ میں سردار اقبال احمد خان شہانی، سردار غلام عباس خان سیہڑ، ملک منیر احمد، عبدالرئوف گجر، ملک محمد اکرم، صدیق اکبر کھرل، شاہجہان مصطفی خان، ملک ریاض و دیگر وکلاء تین گھنٹے تک متفقہ امیدوار لانے کیلئے کوششیں کرتے رہے لیکن بار آور ثابت نہ ہوئی۔ ان کے مطابق آج ایک بار پھر کوزز کی جائے گی۔ امید کرتے ہیں کہ متفقہ امیدوار سانے لانے پر کامیاب ہو جائیں گے۔
تفصیل کے مطابق 11 جنوری کو ہونے والے تحصیل بار ایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ کے چیئر مین پیر سید مختیارحسین شاہ ایڈووکیٹ سنیئر ممبران سردار باغ علی خان ، ملک محمد شعیب ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز امیدواروں سے درخواستیں وصول کیں۔ صدارت کیلئے 8 امیدواروں سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ، راجی فیاض سکھیرا ، چوہدری زاہد عزیز گجر ، سردار عظمت علی خان ، سردار بشیر احمد خان، حفیظ اللہ مانگٹ ، ظفر عباس سواگ ، صدیق اکبر کھرل جنرل سیکریٹری کیلئے 6 امیدواروں شاہجہان مصطفی خان ، ملک شہزاد ، عامر اسلم شہانی، مہر ریاض سیال ، اظہار حسین کاہلوں ،ملک منیر ناوڑہ جبکہ نائب صدر کیلئے چوہدری محمد پرویز ، جوائنٹ سیکریٹری کیلئے شہاب الدین سیہڑ ، فنانس سیکریٹری کیلئے طارق محمود علو ی اور سیکریٹری لائبریری کیلئے نوید انجم گل نے درخواستیں جمع کروائیں۔ صرف ایک ایک امیداور ہونے کی وجہ سے یہ افراد بلا مقابلہ قرار دے دیئے جائیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com