گجرات کی خبریں 8/1/2014

راجہ بشارت محمود نے گزشتہ روز صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت
گجرات (جی پی آئی) سابق ڈی پی او گجرات راجہ بشارت محمود نے گزشتہ روز صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
———————–
———————
گزشتہ روز نیو عائشہ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے آفس میں کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کی طالبات کے مابین سلائی کڑھائی اور کھانے پکانے کا مقابلہ منعقد کیا
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کے محکمہ سوشل ویلفیئر نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں گزشتہ روز نیو عائشہ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے آفس میں کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کی طالبات کے مابین سلائی کڑھائی اور کھانے پکانے کا مقابلہ منعقد کیا ،جس میں دونوں سوسائٹیوں کی 12، 12طالبات نے حصہ لیا ، ججز کے فرائض ساجدہ خاتون محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع گجرات ، کمیونٹی ویلفیئر کی سید عالیہ زینب اور نیو عائشہ ویلفیئر سوسائٹی کی فرح ضیاء سے سرانجام دئیے ، اس مقابلہ میں طالبات نے مختلف قسم کے کھانے پکائے اور مختلف ڈائزین کے کپڑوں کی سلائی کی ، ججز کے فیصلہ کے مطابق کھانے پکانے میں کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی کی ناصرہ نور اول ، مس گلشن دوئم ، اور صوبیہ سحر سوئم رہیں ، اس موقع پر ضلع گجرات کی معروف سوشل سماجی ورکر مسز سائرہ امتیاز سید نے اول ، دوئم اور سوئم آنے والی طالبات کو پرائز بانڈ بطور انعام دئیے ، جبکہ نیو عائشہ ویلفیئر سوسائٹی کی چیئرپرسن مس حافظہ قاریہ آسیہ پروین نے بچیوں کو کپڑوں کے تحائف پیش کیے ، محکمہ سوشل ویلفیئر کی سپر وائزر مس ساجدہ خاتون نے بچیوں کی قابلیت کو سراہا اور کہا کہ اگر تمام ویلفیئر سوسائٹیاں اسی طرح طالبات کی تعلیم و تربیت کی جانب توجہ دیں تو ہماری بچیاں معاشرہ میں ایک مقام پیدا کر سکتی ہیں۔
———————–
———————
آفس میں چوری کی واردات باعث افسوس ہے
گجرات (جی پی آئی) GPI آفس میں چوری کی واردات باعث افسوس ہے اس سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شوکت علی ، ڈاکٹر نذیر احمد رانی تنظیم اختر چوہدری مظہر اقبال چوہان ودیگر نے مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ گجرات پولیس کی کارکردگی افسوناک ہے، جس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی ، اگر یہ صورتحال جاری رہی تو عوام عدم تحفظ کا شکار ہو جائیں گے، ڈی پی او گجرات فوری طور پر چوری کی واردات برآمد کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کریں۔
———————–
———————
گجرات میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے سلسلہ میں کاروائی کی جائے
گجرات (جی پی آئی) صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز، جنرل سیکرٹری عامر چوہدری ، سیٹھ ظہیر عباس صراف ، مہر عثمان عرف شاری، میاں سہیل منیر، اورنگزیب مرل و دیگر عہدیداران نے GPIآفس میں چوری کی ورادات کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے سلسلہ میں کاروائی کی جائے ، کیونکہ گجرات پولیس اس میں ناکام ہو چکی ہے ، اگر یہ صورتحال جاری رہی تو عوام عدم تحفظ کا شکار ہو جائیں گے، حکومت پنجاب صحافیوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے۔
———————–
———————
گجرات (جی پی آئی) ممتاز روحانی شخصیت حکیم پیرزادہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاوا نے کہا ہے کہ GPIآفس میں چوری کی واردات افسوسناک ہے ، اور گجرات پولیس اس سلسلہ میں اقدامات کریں اور اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کیے جائیں ، اور ہم گجرات پولیس کی کارکردگی کو بھی افسوسناک کہتے ہیں جس نے ابھی تک اس واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے کوئی کاروائی نہیں کی ، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعہ سزا دی جائے اور چوری کو برآمد کروایا جائے۔
———————–
———————
سرپرست اعلیٰ افتخار چیمہ آف دارارقم سکول گزشتہ روز صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی رہائشگاہ پر گئے
گجرات (جی پی آئی) آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید چوہدری، سرپرست اعلیٰ افتخار چیمہ آف دارارقم سکول گزشتہ روز صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
———————–
———————
لمیزان پبلک سکول صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کا شاندار کارنامہ ہے
گجرات (جی پی آئی) المیزان پبلک سکول صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کا شاندار کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری اور سرپرست اعلیٰ افتخار چیمہ نے المیزان پبلک سکول کے دورہ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلاشبہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم ضروری ہوتی ہے ، صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے اس سلسلہ میں شاندار کام سرانجام دیا ہے اور ہم حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ بہتر انداز میں عوام کو تعلیم کی سہولت فراہم کر رہے ہیں اور سکول میں شاندار نتائج بھی ان کی شبانہ روز کوششوں کا نتیجہ ہے ، یہ سلسلہ جاری رہے گا اور آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی کاوشوں کو سراہتی ہے۔
———————–
———————
گل نواز جٹ رندھاوا المعروف مخدوم باوا سائیں اللہ ہو سرکار نے گیپکو کے ایس ای شبیر طور اور ایکسیئن زاہد محمود چوہدری کا شکریہ ادا کیا ہے
گجرات (جی پی آئی) روحانی پیشواء حکیم پیرزادہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاوا المعروف مخدوم باوا سائیں اللہ ہو سرکار نے گیپکو کے ایس ای شبیر طور اور ایکسیئن زاہد محمود چوہدری کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جن کی کوششوں سے شجاعت سٹریٹ میں بجلی کی فور کور کیبل ڈالی گئی ہے جس سے حادثات میں کمی واقعہ ہو گی اور عوام کو سہولت ملے گی اور بجلی کی ٹریپنگ کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا، ہم واپڈا کے افسران کی کارکردگی کو بے حد سراہتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ آئندہ بھی عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
———————–
———————
ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کے سربراہان اہداف کے مطابق ریوینیو ریکوری یقینی بنائیں
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کے سربراہان اہداف کے مطابق ریوینیو ریکوری یقینی بنائیں، حکومتی محصولات کی وصولی میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، ای ڈی او ورکس محمد نواز غازی، ڈی او پلاننگ سید وقار الحسن، ڈی او بلڈنگز چوہدری محمد شریف، ایکیسن پبلک ہیلتھ محمد افتخار، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری، کونسل آفیسر ضلع کونسل اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں تمام محکموں کی رواں مالی سال کے دوران اہداف اور ریکوری کا جائزہ لیا گیا۔ ای ڈی او فنانس نے بریفنگ دیتے ہوئے ریکوری کے اہداف اور ابتک وصولیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ بیشتر محکمہ جات کی ریکوری پوزیشن نہایت بہتر ہے تاہم بعض محکمہ جات ریکوری غیر تسلی بخش پائی گئی۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے افسران کو ہدایت کی کہ دیگر فرائض منصبی کی ادائیگی کے ساتھ ریکوری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
———————–
———————
ممتاز تاجر رہنماء جاوید بٹ نے وحید عینک سازی کی نئی دوکان بمقام حسن چوک کا افتتاح کیا
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز تاجر رہنماء جاوید بٹ نے وحید عینک سازی کی نئی دوکان بمقام حسن چوک کا افتتاح کیا اس موقع پر کیک کاٹا گیا رانا مشرف ناز، عبدالوحید قریشی کے علاوہ دیگر تاجر بھی اس موقع پر موجود تھے وحید عینک سازی کی نئی دوکان پر جدید مشینری لگا ئی گئی ہے اور مخصوص وقت کیلئے خصوصی رعایت دی گئی ہے تاجر برادری نے عبدالوحید قریشی کو مبارکباد دی ہے کہ انہوں نے گجرات میں جدید سہولتیں فراہم کی ہیں۔
———————–
———————
انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی فنڈز ریزنگ میں ہمیشہ گجرات پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کا کردار اہم رہا ہے
گجرات(جی پی آئی ) صدر انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میاں محمد اعجاز نے کہا ہے کہ انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی فنڈز ریزنگ میں ہمیشہ گجرات پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کا کردار اہم رہا ہے۔ نو منتخب صدر وسیم اشرف بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود کی انجمن بہبودی مریضاں کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں گجرات پریس کلب کے ممبران نے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے ۔ جس پر تمام عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے موقع پر اس موقع پر صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود، جنرل سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں جاوید بٹ، سرپرست اعلیٰ چوہدری سلیم اختر، نائب صدور حاجی محمد ریاض سیدشوکت وسیم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا میاں محمد اعجاز نے کہا کہ صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ نے انجمن بہبودی مریضاں کے پلیٹ فارم پر فنڈز ریزنگ کیلئے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔ او ر ہمیں انکا انتخاب ہمارے لئے باعث فخر ہے جنرل سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں جاوید بٹ نے کہا کہ گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران ایک خوبصورت گلدستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات شہر کو خوبصورت بنانے ، شہریو ں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام این جی اوز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی اور اس پلیٹ فار م پر کوئی سیاسی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ ایسا پلیٹ فارم گجرات کے شہریوں کیلئے مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ نے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال غریب نادار لوگوں کی خدمت کیلئے سر گرم ہے اور یہ گجرات کی واحد سماجی تنظیم ہے جس میں صحافی بھی انجمن کیساتھ ملکر فنڈ ریزنگ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور میں بھی انجمن بہبودی مریضاں کے پلیٹ فارم پر جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکا ہوں ۔ میاں عبدالرشید پگانوالہ مرحوم انجمن بہبودی مریضا ں کیلئے خدمات تاریخ کا ایک حصہ ہیں انہوں نے انجمن بہبودی مریضاں کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے جو خدمات سر انجام دیں وہ سنہری حروف میں لکھی جائینگی انہوں نے کہا کہ گجرات کے صحافی اپنے قلم سے انجمن بہبودی مریضاں کی خدمات رقم کر تے رہیں گے ۔سرپرست اعلیٰ چوہدری سلیم اختر نے کہا کہ گجرات پریس کلب کے ممبران کا انتخاب قابل تعریف ہے۔ سید شوکت وسیم نے کہا کہ صحافی کو نہ جھکنا چاہیے نہ بکنا چاہیے جو حقائق دیکھے جائیںان کو چھپایا نہ جائے حاجی محمد ریاض نے اسموقع پر اپنی طرف سے گجرات پریس کلب کو فنڈ بھی دیا۔اس موقع پر رانا مشرف ناز، مرزا خالد بھی موجود تھے۔
———————–
———————
پنجاب یوتھ فیسٹول 2014 کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا
گجرات(جی پی آئی) پنجاب یوتھ فیسٹول 2014 کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کی جبکہ سابق ڈی پی او سید علی ناصر رضوی، قائمقام ڈی پی او /ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی، ای ڈی او ز ڈاکٹر نصرت ریاض، کاشف طاہر ٹی ایم او خرم محمود، انچارج جیو نیوز گجرات راجہ ریاض احمد راسخ تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔اس موقع پر جیو نیوز گجرات کے نئے آفس کا افتتاح بھی کیا گیا۔ ادبی نشست میں ممتاز شعراء گل بخشالوی، ڈی ایس پی موٹروے ناصر حیات ہنجرا ، انسپکٹر راجہ فخر، و دیگر نے ما ہ ربیع الاول کی مناسبت سے نعتیہ کلام اور حالات حاضرہ اور دیگر موضوعات پر اپنا کلا م پیش کر کے حاضرین سے بھر پور داد سمیٹی۔ ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی، نوجوان گلوکار سجاد عاشق اور انکے ساتھیوں نے نعتیہ کلام، صوفیانہ کلام انتہائی سریلے انداز میں گا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹول 2014کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور جیو نیوز کے تعاون سے منعقدہ ادبی نشست کا مقصد موجودہ مصروفیات کے دور میں مل بیٹھنا اور خوشیاں بانٹنا ہے۔ انہوں نے ادبی نشست کے انعقاد پر جیو نیوز کے انچارج راجہ ریاض احمد راسخ، انکی ٹیم کے ممبران محمد شعیب، سید اظہر علی، ثمر علی، محمد نعمان ، ساتھی صحافیوں سید آفتاب شاہ، چوہدری محمد سعید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ حبیب بنک کے ریجینل چیف آصف سلطان سکندر، نیشنل بنک کے ریجینل چیف مسٹر عاصی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ چوہدری محمد ریاض، انسپکٹر جواد حیدر، انسپکٹر بہادر علی، ممتاز بزنس مین ملک شہباز، طارق عزیز آف کھاریاں، صحافی ظہیر سندھو اور دیگر بھی موجو د تھے۔
———————–
———————
ممتاز تاجر رہنماء جاوید بٹ نے وحید عینک سازی کی نئی دوکان بمقام حسن چوک کا افتتاح کیا
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز تاجر رہنماء جاوید بٹ نے وحید عینک سازی کی نئی دوکان بمقام حسن چوک کا افتتاح کیا اس موقع پر کیک کاٹا گیا رانا مشرف ناز، عبدالوحید قریشی کے علاوہ دیگر تاجر بھی اس موقع پر موجود تھے وحید عینک سازی کی نئی دوکان پر جدید مشینری لگا ئی گئی ہے اور مخصوص وقت کیلئے خصوصی رعایت دی گئی ہے تاجر برادری نے عبدالوحید قریشی کو مبارکباد دی ہے کہ انہوں نے گجرات میں جدید سہولتیں فراہم کی ہیں۔
———————–
———————
چوہدری عاشر مہدی صابووال کی وفات پر محمد ساجد ملک اور ذاکر عباس آف اسلام نگر نے گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے
گجرا ت(جی پی آئی) ممتاز کاروباری وسماجی شخصیت چوہدری مشتاق گجر عرف ماکھا اور چوہدری جاوید گجر کے بھانجے چوہدری عاشر مہدی صابووال کی وفات پر محمد ساجد ملک اور ذاکر عباس آف اسلام نگر نے گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے اورکہا کہ مرحوم ملنسار اور اعلیٰ خوبیوں کے مالک تھے ‘اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ہم غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے برابر کے شریک ہیں۔
———————–
———————
پروفیسر عبدالمجید اقبال نے ممتاز روحانی شخصیت اور عالم دین پیر حکیم جواد الرحمن سیفی نظامی کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر عبدالمجید اقبال نے ممتاز روحانی شخصیت اور عالم دین پیر حکیم جواد الرحمن سیفی نظامی کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ۔اور کہا ہے کہ مرحومہ کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور سوگواران کو صبر جمیل دے ہم غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں
———————–
———————
جاوید بٹ نے وحید عینک سازی کی نئی دوکان بمقام حسن چوک کا افتتاح کیا
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز تاجر رہنماء جاوید بٹ نے وحید عینک سازی کی نئی دوکان بمقام حسن چوک کا افتتاح کیا اس موقع پر کیک کاٹا گیا رانا مشرف ناز، عبدالوحید قریشی کے علاوہ دیگر تاجر بھی اس موقع پر موجود تھے وحید عینک سازی کی نئی دوکان پر جدید مشینری لگا ئی گئی ہے اور مخصوص وقت کیلئے خصوصی رعایت دی گئی ہے تاجر برادری نے عبدالوحید قریشی کو مبارکباد دی ہے کہ انہوں نے گجرات میں جدید سہولتیں فراہم کی ہیں۔
———————–
———————
بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد یوسی12میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے وائس چیئر مین یوسی12عبدالباسط راٹھور نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد یوسی12میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام الناس بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اس سلسلہ میں حاجی ناصر محمودنے گجرات شہر میں صاف پینے کے پانی کے منصوبے پر کام شروع کر وا دیا ہے جو کہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے انشاء اللہ تعالی ہم عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے قلعہ شمالی، قلعہ جنوبی ، ڈھکی بازارمیں ڈور ٹو ڈور ووٹروں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا عبدالباسط راٹھور نے کہا کہ ہمارا منشور عوام کے سامنے ہے ۔ ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں انشاء اللہ تعالی ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
———————–
———————
حاجی محمد احسن (ثناء اللہ فونڈری) کی صاحبزادی کی شادی ٹھیکیدار انصر آف اٹلی کے صاحبزادے مستنصر علی سے بخیر و خوبی سر انجام پا گئی
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز بزنس مین حاجی محمد احسن (ثناء اللہ فونڈری) کی صاحبزادی کی شادی ٹھیکیدار انصر آف اٹلی کے صاحبزادے مستنصر علی سے بخیر و خوبی سر انجام پا گئی مہمانوں اور بارات کا استقبال ٹھیکیدار ثناء اللہ، ٹھیکیدار ذکاء اللہ، ٹھیکیدار محمد عارف، اعتزاز احسن، ٹھیکیدار آصف محمود، چوہدری وقار، حاجی محمد بشیرنے کیا اس موقع پر ایم پی اے حاجی عمران ظفر، ملک اسحاق اعوان، سابق چیئرمین پیفما آف پرواز فین، ملک اظہار ، ملک اعجاز سٹارکو فین، میاں خورشید احمد، میاں غلام محی الدین، میاں سعید احمد، میاں شہزاد احمد خورشید فین، حاجی علی حسن، ارشد چیمہ، مرزا جمشید اقبال الاحمد فین، نصیر الدین پال، تنویر عباس، زاہد محمود، حاجی علی حسن مرسڈیز فین، مرزا اکرام اللہ ، مرزا انعام اللہ ، مرزا منظور حسین محور فین، حاجی محمد افضل، چوہدری محمد یوسف تیمور فین، مرزا محمد اکرم سانیو فین، چوہدری صغیر وڑائچ، ٹھیکیدار اسلم رحمانی، حاجی محمد افضل، بشیر ڈیئزائن فرنیشنرز، حاجی ایوب صراف، رانا عارف آف دوبئی، میر انجم، ذوالفقار بھٹو، محمد یاسین، محمد نواز بٹ گجرات فلور ملز، نوید احسن، محمد جمیل گارڈ میکرز ، ٹھیکیدار ذوالفقار سابق ایڈمنسٹریٹر ، محمد نعیم ،حاجی لال خان ،ظفر اقبال رحمانی، پرویز اقبال رحمانی، حاجی محمد اسلم رحمانی، ٹھیکیدار رشید احمد ،ٹھیکیدار فیاض محمود،ذکاء اللہ عوامی ، حافظ جنید، محمد یاسین، طارق سندھو، خالد بٹ، اور دیگر معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
———————–
———————
یوسی جلالپور صوبتیاں میں مخالفین چیئرمین اور وائس چیئر مین بننے کا خواب دیکھ سکتے ہیں
گجرات (جی پی آئی ) سابق چیئر مین بیت المال گجرات چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے کہا ہے کہ یوسی جلالپور صوبتیاں میں مخالفین چیئر مین اور وائس چیئر مین بننے کا خواب دیکھ سکتے ہیں مگر انشاء اللہ تعالی چیئر مین اور وائس چیئر مین وہی بنے گا جس کی ہم سرپرستی کرینگے اور اس کا ساتھ دینگے کیونکہ ہمیں یوسی جلالپور صوبتیاں اور ٹبہ میں تمام برادری کی حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صیام گرلز کالج جلالپور صوبتیاں میں ایک اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں تمام برادریوں کے سربراہوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے کہا کہ جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ اشرف ریحانیہ کے بغیر وہ چیئر مین بن جائینگے یہ انکی بھول ہے ہم نے علاقہ میں عملی طور پر لوگوں کی خدمت کی اپنے قائدین کی سرپرستی میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں اور علاقہ کے عوام سے ہمارا مسلسل رابطہ ہے ۔ چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے کہا کہ ان لوگوں نے اقتدار میں ہوتے ہی بھی ابھی تک کچھ نہیں کیا ۔ ہم نے اپنے ہر دور اقتدار میں علاقہ کی خوشحالی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ ایک تاریخ بن چکی ہیں اور انشاء اللہ تعالی اب بھی ہم ایسے لوگوں کو آگے لائینگے جو علاقہ کے عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
———————–
———————
گجرات (جی پی آئی ) صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طارق بلال ملک نے کہا ہے کہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 26فروری کو چوہدری ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں لگائی جانے والی 6روزہ صنعتی نمائش انٹر نیشنل معیار کی ہو گی جو کہ 26فروری سے 3مارچ تک جاری رہے گی جس میں مختلف ممالک کے سفیروں ، کمرشل اتاشیوں کو بھی دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالی اس صنعتی نمائش میں گجرات اور منڈی بہائوالدین سمیت دیگر چیمبروں کے بزنس مین بھی اپنی مصنوعات کو متعارف کروانے کیلئے سٹال لگائینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ انڈیا، ترکی، ایران اور دیگر ممالک سے بھی بزنس مین اپنی مصنوعات متعارف کروانے کیلئے بھی رجوع کر رہے ہیں ۔نمائندہ جذبہ سے گفتگو کر تے ہوئے طارق بلال ملک نے کہا کہ صنعتی نمائش کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین ناصر جاوید بٹ، اور انکی ٹیم نے فریم ورک تیار کر لیا ہے۔ گجرات کے بزنس مین ، تاجر ، جو اسٹال لگوانے کے خواہش مند ہیں وہ گجرات چیمبر میں رابطہ کریں تاکہ انہیں پہلے آئیں پہلے پائیں کی شرائط پر نمایاں سٹال دئیے جاسکیں انہوں نے بتایا کہ اس صنعتی نمائش میں صوبائی وفاقی وزراء اور تمام افسران کو بھی دعوت دی جارہی ہے۔
———————–
———————
گجرات پریس کلب کے ممبران کو بہترین قیادت کے انتخاب پر خراج تحسین پیش کیا
گجرات (جی پی آئی) آل پنجاب پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید چوہدری آف فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اور چوہدری افتخار احمد چیمہ، سرپرست نے گجرات پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر وسیم اشرف بٹ ،سنیئر نائب صدر فیاض بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود، نائب صدر ظہیر مرزا، سیکرٹری اطلاعات رزاق احمد غفاری، سیکرٹری فنانس سجاد حیدر ناز، جائنٹ سیکرٹری نوازش علی نوازش، اور دیگر عہدیداروں کو بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی ۔اور انہوں نے گجرات پریس کلب کے ممبران کو بہترین قیادت کے انتخاب پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ گجرات پریس کلب کے ممبران نے وسیم اشرف بٹ اور دیگر عہدیداران کا بلا مقابلہ انتخاب کر کے بہترین فیصلہ کیا ہے وسیم اشرف بٹ گجرات کے عوام کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے کیونکہ میڈیا ہی عوامی مسائل کو اجاگر کر کے ارباب اختیار تک انہیں پہنچاتا ہے ۔ طارق جاوید چوہدری نے اس موقع پر گجرات پریس کلب کو 20ہزار روپے کے فنڈز دینے کا اعلان بھی کیا جس پر صدر وسیم اشرف بٹ، اور کابینہ کے دیگر عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
———————–
———————
الیکشن شیڈول کلیئر ہوتے ہی اپنی بھر پور مہم کاآغاز جٹووکل ، سلطان پورہ سے کریں گے
گجرات (جی پی آئی )ممتاز مسلم لیگی رہنماء امیدوار برائے چیئر مین یوسی 9 چوہدری تنویر حسین نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کلیئر ہوتے ہی اپنی بھر پور مہم کاآغاز جٹووکل ، سلطان پورہ سے کریں گے۔ ہم اپنے ساتھیوں ، دوستوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ کسی سے کوئی گلہ، شکوہ نہیں اور نہ کسی سے کوئی مخالفت ہے ہم ان برادریوں کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جو ہمیں بھر پور سپورٹ کر رہی ہیں اور ان خاموش دوستوں کے بھی مشکور ہیں جن کی اندرون خانہ حمایت ہے ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کا احسان تازندگی نہیں بھلائیں گے ہم اپنے علاقہ سے کرپشن ، غنڈہ گردی اور پولیس ٹائوٹوں کا صفایا کرینگے نہ کرپشن کریں گے نہ کسی کو کرنے دینگے اللہ کے فضل سے ہمارادامن صاف ہے جب سے اس پارٹی میں ہیں ایک پائی کا مفاد نہیں لیا اور انشاء اللہ منتخب ہو کر بھی اپنے علاقہ کی بے لوث خدمت جاری رکھیں گے ہم اپنے قائدین سے وعدہ کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم پر اعتماد رکھیں انشاء اللہ ان کوUC9کی سیٹ اللہ کے فضل و کر م اور اپنے مخلص ساتھیوں کی سپورٹ سے جیت کر قائدین کو تحفہ میں دینگے۔
———————–
———————
مسلم لیگ ن کے عہدیدار خاور کٹھانہ کی بنیادی رکنیت ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث معطل کر دی گئی ہے
گجرات(جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن سٹی گجرات کے صدر ثناء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے عہدیدار خاور کٹھانہ کی بنیادی رکنیت ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث معطل کر دی گئی ہے انہوں نے یوسی2 میں اپنا پینل کھڑا کر لیا ہے جبکہ پارٹی کی طرف سے چوہدری آصف کو چیئر مین اور عمران شریف ملک کو وائس چیئر مین نامزد کیا گیا ہے ۔ اب خاور کٹھانہ سے مسلم لیگ ن کا کوئی تعلق نہیں رہا ، پارٹی کارکنان، مسلم لیگ ن کے نامزد کر د ہ امیدوار برائے چیئر مین چوہدری آصف، اور وائس چیئر مین عمران شریف ملک کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
———————–
———————
حاجی عقیل یوسف مانڈہ اور امیدوار برائے وائس چیئر مین مرزا مبشر اقبال
گجرات (جی پی آئی ) یوسی 9 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حاجی عقیل یوسف مانڈہ اور امیدوار برائے وائس چیئر مین مرزا مبشر اقبال سمیت دیگر پینل کے امیدواروں نے گجرات پریس کلب جا کر نو منتخب عہدیداران صدر وسیم اشر ف بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود، سنیئر نائب صدر فیاض بٹ، اور نائب صدر ظہیر مرزا سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی اور ان کے ہمراہ چوہدری شمریز اقبال، چوہدری طاہر مانڈہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن، چوہدری شیراز احمد، چوہدری سجاد حسین، بھی ہمراہ تھے۔
———————–
———————
دی گجرات ینگ فیلو لائنز کلب کی میٹنگ صدر شیخ نوخیز رفیع کی صدارت میں ہوئی
گجرات (جی پی آئی ) دی گجرات ینگ فیلو لائنز کلب کی میٹنگ صدر شیخ نوخیز رفیع کی صدارت میں ہوئی جس میں ایگزیکٹو ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں فیملی فنکشن ، شادی پراجیکٹ، میڈیکل پراجیکٹ، اور سپیشل پیپلز پراجیکٹ زیر بحث آئے لائن سیٹھ قمر خورشید نے شادی پراجیکٹس رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کنجاہ میں مستحق بچیوں کی شادی کی گئی اور انہیں جہیز وغیرہ بھی دیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لائنز کلب کے زیر اہتمام میڈیکل پراجیکٹ بہت جلد شروع کیا جائے گا ۔اورفیملی فنکشن فروری کے آخری ہفتہ میں کروایا جائے گا صدر شیخ نوخیز رفیع نے کہا کہ دی گجرات ینگ فیلو لائنز کلب ڈسٹرکٹ کا بڑا کلب ہے اور ہم اسی سال تمام پراجیکٹ مکمل کرینگے اجلاس میں احسن متین ملک نے سابقہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پڑھ کر سنائی اور لائن عدنان فیصل کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر علی ابرارجوڑا، شیخ عدنان پرویز، نعیم امتیاز گوندل، انتظار رفیق، شیخ عرفان شفیع، ماجد ربانی، سیٹھ ظہیر صراف، شیخ عدنان پرویز، امتیاز احمد، عمران رئوف منہاس، شیخ سہیل منیر، سیٹھ قمر خورشید، خواجہ حماد اکرم، شیخ عابد قمر، اور دیگر لائن ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
———————–
———————
صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ
گجرات (جی پی آئی) صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود ممتاز عالم دین حکیم جواد الرحمن نظامی کی والدہ کی وفات کیلئے ان کی رہائشگاہ پر گئے جہاں پر انہوں نے مرحومہ کی وفات پر دعائے مغفرت کی
———————–
———————
آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس
گجرات (جی پی آئی) آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس مہر تنویر احمد مکھن کی رہائشگاہ محلہ نور پور شرقی گجرات میں منعقد ہوا ، تلاوت و نعت کے بعد پروفیسر محمد ندیم نے سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی اور اجلاس کے شرکاء سے اس کی توثیق کروائی ، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا، کہ آرائیں موومنٹ شعبہ خدمت کو مزید فعال بنایا جائیگا ، اور شعبہ خدمت کے زیر اہتمام جاری فلاحی منصوبوں کو انسانیت کی خدمت کیلئے مزید فلاحی پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے ، تا کہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے فائدہ حاصل کر سکیں، اس موقع پر مہر محمد افضل ، چوہدری ندیم طفیل ، مہر سعید انور سونی، پروفیسر شوکت ، پروفیسر مبشر علی ، مہر افتخار احمد ، چوہدری آصف حسین سلیمی، چوہدری افتخار شاہین ، چوہدری خاور جاوید ایڈووکیٹ ، چوہدری سعید الرحمن، مہر اللہ دتہ ، مہر عارف محمود رانا ، راشد رضا عاجز ، مہر مشتاق احمد، مہر بلال اجمل شیرانی اور عامر چوہدری نے بھی اظہار خیال کیا ، آخر میں میزبان اجلاس مہر تنویر احمد نے اجلاس میں شرکت کرنے پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا، اور تمام احباب کو پرتکلف عشائیہ بھی دیا۔
———————–
———————
گجرات پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات چیف ایڈیٹر گلوبل پریس انٹرنیشنل ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے دفتر میں ہونے والی چوری کو جلد از جلد برآمد کیا جائے
گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات چیف ایڈیٹر گلوبل پریس انٹرنیشنل ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے دفتر میں ہونے والی چوری کو جلد از جلد برآمد کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری جیسے شریف النفس اور ایماندار صحافی کے دفتر میں چوری پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، انہوںنے کہا کہ سٹیزن فرنٹ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے دفتر میں ہونے والی چوری کی پرزور مذمت کرتی ہے ، پولیس کو چاہیے کہ اس چوری کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں بھرپور کاروائی کرئے۔
———————–
———————