تیسری قوت کوشش کررہی ہے، مشرف باہر چلے جائینگے، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے تیسری قوت کوشش کررہی ہے، وہ پاکستان سے باہر چلے جائیں گے، آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی علامتی ہو گی، ن لیگ حکومت پی پی کا احتساب نہیں کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت مشرف کا ٹرائل کر کے نیا پنڈورا باکس کھول رہی ہے، عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے حکومت نے پرویز مشرف کا کیس شروع کیا ہے، ن لیگ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے، عوام کو بے وقوف نہ بنائے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی صرف علامتی ہوگی، پیپلزپارٹی کے خلاف ن لیگ حکومت کیس نہیں چلائے گی۔