ممبئ (جیوڈیسک) مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کی فلم ہائی وے کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔
امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم میں عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ رندیپ ہوڈا کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ ساجد نڈیا ڈوالا (Nadiadwala) کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی مختلف خاندانی پس منظر سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ٹرک پر سوار ہو کر ہائے وے پر آنیوالی مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کی 5 ریاستوں دہلی ہریانہ راجستھان پنجاب اور ہماچل پردیش کا سفر شروع کرتے ہیں اور اس دوران اْنہیں خود کوجاننے و سمجھنے کا موقع ملتا ہے ۔فلم کا میوزک آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار و گلوکار اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے۔
40 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی یہ رومانٹک ڈرامہ فلم یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت رواں سال 21 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ہدایتکار امتیاز علی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ گزشتہ روز جاری کیا جانے والا ’’ہائی وے‘‘ کا گانا ’’پٹاخہ گڈی‘‘ فلم کی ہیروئن عالیہ بھٹ جو ’’ویرا‘‘ کا کردار ادا کررہی ہیں پر جچتا ہے اور ارشاد کامل نے اس گانے کے بول عالیہ بھٹ کو مدنظر رکھ کر لکھے ہیں۔