پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں مکھی مار کر بھی کسی کو نہیں دی
Posted on January 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
شیخوپورہ: پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں مکھی مار کر بھی کسی کو نہیں دی، روٹی کپڑا، اور مکان کا نعرہ لگانے والی پارٹی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے خوف زدہ ہوکر سندھ کے 8 اضلاع میں غریبوں کو پلاٹ دینے کی سکیم پر عمل پیرا ہو گئی ہے جس پر پی ٹی آئی حکومت کو انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ غریبوں کی قسمت کے دروازے اب سابقہ حکمرانوں کی طرف سے کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ غریبوں کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیزپر پہنچائے اور ملک کو دیگر بحرانوں سے نکال کر نیا پاکستان معرض وجود میں لے آئیں، پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار یوسی 71 وارڈ نمبر 44 چوہدری عمر حیات گوپے راء نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ،چوہدری عمر حیات گوپے راء کا کہنا تھا کہ ہم اپنے چیئرمین عمران خان کی ہر آواز پر لبیک کہنے کے لیے ہروقت تیار ہیں، انتخابات پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی امنگوں کے مطابق ہونے سے ہی پارٹی قیادت کو اطمینان نصیب ہو گا ،چوہدری عمر حیات گوپے راء کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مفاہمت کی سیاست کرنے کے ساتھ عوام کی آواز کو اہمیت دینے والی پارٹی ہے غریبوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے ہماری قیادت شب وروز کام کر رہی ہے اور وہ وقت دور نہیںہے جب ہر زبان پر تحریک انصاف کا نام ورد کی طرح جاری ہو جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com