بلدیاتی انتخابات پر ابہام، امیدواروں کا جوش و خروش ماند پڑ گیا

کروڑ لعل عیسن : بلدیاتی انتخابات پر ابہام، امیدواروں کا جوش و خروش ماند پڑ گیا۔ امیدواروں نے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بعد اپنی مہم روک دی۔ حکومت واضع پالیسی اپنا کا الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئرمین تھل جنڈی مخدوم قمرالزمان قریشی ، سردار حماد اکبر خان گشکوری ، عامر اسلم خان شہانی، امیدوار کونسلر انتظار حسین قریشی ، چوہدری طارق حفیظ ، حاجی غلام فاروق نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر الیکشن نہیں کروانا چاہتی تو لوگوں کو ذلیل و رسواء نہ کرے۔ اور لاکھوں روپے خرچ کرنے، کاغذات کی دوبارہ جانچ پڑتال اور دو مرتبہ درخواستوں کیلئے کئی کئی روز دھکے کھانے کے باوجود بھی الیکشن کا نہ ہونا سراسرزیادتی ہے۔

واضع رہے کہ کروڑ کے مضافات اور رورل ایریا میں کہیں کہیں امیدوار اپنی الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور مختلف برادریوں اور قوموں سے ملتے رہتے ہیں۔پریس مالکان کو ملنے والے پینا فلیکس اور دیگر پوسٹر وغیرہ کے آرڈر بھی سٹاپ ہو چکے ہیں۔