دربار حضرت لعل عیسن کے مین گیٹ کی مرمت کی جائے۔غلام عملدار

کروڑ لعل عیسن : دربار حضرت لعل عیسن کے مین گیٹ کی مرمت کی جائے۔ خستہ حال مین گیٹ کسی بھی وقت گر کر انسانی زندگیوں کا نقصان کر سکتا ہے۔

اسی طرح دربار کے احاطہ میں چھوٹے روزہ جات خصوصاً خاتون بزرگ کا مزار بھی خستہ حالی کے باعث حکمرانوں اور محکمہ اوقاف کو بددعائیں دے رہا ہے کی مرمت بھی اشد ضروری ہے۔

یہ مطالبہ غلام عملدار نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی افسران کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔