ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جنیوا مذاکرات آج شروع ہونگے

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج (جمعرات کو) جنیوا میں شروع ہو گا۔

جس میں جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں متعدد نکات پر بات چیت کی جائے گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے ایران اور 6 بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ماہرین شرکت کریں گے۔ ایران کی جانب سے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ مغربی قوتوں کے وفود کی سربراہی کیتھرین ایشٹن کریں گی۔

جنیوا میں ہونے والی ملاقات میں ’’جنیوا جوہری معاہدے‘‘ پر عملدرآمد کیلیے سیاسی نکات پر بھی بات چیت ہو گی۔