تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری، اپوزیشن کا مارچ

Thailand Protest

Thailand Protest

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری، اپوزیشن کا مارچ تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ دو فروری کو ہونے والے انتخابات کو تسلیم نہیں کیا جائیگا۔

تھائی لینڈ کی سڑکوں پر ایک بار پھر ہزاروں افراد نکل آئے۔ حکومت مخالف مظاہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے بنکاک میں وزیر اعظم ینگ لک شناوترا کے جلسے کو روکنے کے لیے 13 جنوری کو شہر بند کرنے کے حق میں مارچ کیا جائیگا۔

نگراں وزیراعظم ینگ لک شناواترا نے پارلیمنٹ کو برطرف کر کے دو فروری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے تا ہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات سے شناواترا خاندان دوبارہ برسر اقتدار آجائے گا۔

انھوں نے موجودہ وزیراعظم کو برطرف کر کے “پیپلز کونسل” تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب تھائی حکام کا کہنا ہے کے مظاہرین کو شہر بند کرنے سے روکنے کے لیے 13 جنوی سے بیس ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیے جائیں گے۔