میرا اور کیپٹن نوید کی شادی کے کاغذات منظرعام پر آگئے

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی قابل اعتراض وڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی شادی کے کاغذات بھی منظرعام پر آگئے۔

نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شادی کا سرٹیفکیٹ 13 نومبر 2013 کو جاری کیا گیا ہے جس میں دولہے کا نام نوید پرویز اور ان کی تاریخ پیدائش 12 اکتوبر 1978 جبکہ اداکارہ میرا کا پیدائشی نام ارتضیٰ ارباب اور ان کی تاریخ پیدائش 5 دسمبر 1977 بتائی گئی ہے، شادی نیو یارک کے علاقے پورٹ جیفرسن میں ہوئی ہے، نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر اداکارہ میرا نے امریکی شہریت حاصل کرنے کی درخواست بھی دے رکھی ہے

منظر عام پرآنے والے کاغذات کی تصدیق میرا کے مبینہ سسر راجا خالد پرویز نے بھی کر دی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اداکارہ میرا کے مبینہ سسر راجا خالد پرویز کی جانب سے شادی کی تصدیق کرنے پر تلخ کلام ہوئی ہے اور انھوں نے اس شادی کو ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے، میرا چاہتی تھیں کہ وہ اس شادی کااعلان مناسب وقت پر کریں تا کہ ان کے اسپتال کا پروجیکٹ متاثر نہ ہو، اس سلسلے میں جب میرا سے رابطہ کیا گیا تو وہ اپنے مؤقف پر قائم تھیں کہ قابل اعتراض وڈیو اور شادی کے سرٹیفکیٹ میں کوئی صداقت نہیں۔