میلاد کے پروگراموں کے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن نہیں ہیں۔ اشرف آصف جلالی

راولپنڈی: سربراہ ادارہ صراط مستقیم پاکستان مفکر اسلام ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ میلاد کے پروگراموں کے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن نہیں ہیں۔ حکومت میلاد کے جلسے جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے اعتماد میں لے۔ ربیع الاوّل کے دوران ملک میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا علان کیا جائے۔

کراچی میں قاری لیاقت علی خان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسجد میں گھس کر علماء کو شہید کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

ڈاکٹر لیا قت علی خا ن کی شہادت اہلسنّت کو امن کی راہ سے ہٹانے کی سازش ہے ۔12ربیع الاول کے بعد مو ثر احتجاجی لائحہ عمل تر تیب دیا جائے گا۔ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے اشتعال پھیلا رہے ہیں۔ حکومت امن پسندوں کی حوصلہ شکنی اور امن دشمنوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

حکومت تمام اضلاع کی سرکاری انتظامیہ کو میلاد النّبی کے پروگراموں کی سکیورٹی کے سلسلہ میں سنی تنظیمات کو اعتماد میں لینے کا حکم جاری کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ صراط مستقیم راولپنڈی کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب ہال میں شان ِ رسالت ۖمہم کے سلسلے میں سالانہ صبح نُورسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ عید میلاد النبی کے جلوسوں کو چادر اور چار دیواری تک محدود کرنے کی بات آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔

شر پسند میلاد کے جلسے جلوسوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ اسلام اور پا کستان کے دشمن مسلمانوں کے مذہبی تہواروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر تشدد او ر عدم برداشت کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔ عاشقانِ رسول تمام حکومتی رکاوٹیں پاش پاش کر کے ہر شہر میں میلاد کے جلوس نکالیں گے اور کسی پابندی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔