برف سے بنائے گئے آلاتِ موسیقی سے فن کا مظاہرہ

Ice Music Instruments

Ice Music Instruments

اوسلو (جیوڈیسک) ناروے میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں فنکاروں نے برف سے بنائے گئے آلاتِ موسیقی سے فن کا مظاہر ہ پیش کیا گیا۔ ناروے سے تعلق رکھنے والے ان فنکاروں نے موسیقی کی دھنیں بکھیرنے کے لیے جو ساز استعمال کیے وہ کوئی عام ساز نہیں بلکہ برف سے تراشے گئے تھے۔

برف سے بنے ہوئے یہ باجے، گٹار، خصوصی طور پر اس کنسرٹ کے لیے تراشے گئے تھے جو صرف ایک پرفارمنس کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

ان آلات موسیقی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ مختلف درجہ حرارت پر مختلف انداز کی آوازیں پیدا کرتے ہیں لہٰذا ان کو بجانا ہر بار ایک نیا تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ یہ فنکار اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف ممالک میں یہ منفرد کنسرٹ پیش کر چکے ہیں۔