نشاط ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں سیوریج سسٹم کے ابتر صورتحال پر سخت برہمی
Posted on January 9, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کے ابتر صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریتا پلاٹ شاہ فیصل کالونی نمبر1میں سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ طلب کرکے اپنی نگرانی میں سیوریج سسٹم کو درست بنانے کے حوالے سے انتظامات کے موقع پر کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ عوامی مسائل پر خاموش نہیں بیٹھے گے عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور ادارے اپنے فرائض نیک نیتی کے ساتھ انجام دیکر عوام کو مسائل سے نجات دلائیں اس موقع پر موجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے کہا کہ وہ علاقائی نگرانی کریں اور جہاں بھی فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات موجود ہے۔
اس کا ازالہ ممکن بنائیںاس موقع پر علاقہ مکینوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے عوامی مسائل کے حوالے سے فوری ایکشن لیتے ہوئے علاقے میں سیوریج کے ابتر صورتحال سے نجات دلا نے پر خراج تحسین پیش کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت اپنی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔
علاقائی سطح پر عوام کے مسائل ہوں یا علاقائی ترقی کا مسئلہ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے اپنی موجودگی میں ریتا پلاٹ شاہ فیصل کالونی نمبر1میں سیوریج کے ناقص صورتحال کو درست کرایا اور سڑکوں سے سیوریج کے پانی کے جوہڑ کو صاف کرا کر عوام کو اذیت سے نجات دلا دیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com