ایبٹ آباد: شارٹ سرکٹ کے باعث دو کم سن بھائی جاں بحق

Abbottabad

Abbottabad

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) نواحی علاقہ بلال ٹاؤن میں محمد افسر نامی شخص کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کمرے میں موجود دو کمسن بھائی تین سالہ عثمان اور چار سالہ اسماعیل جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے دونوں کم سن بچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیں۔

فائر بریگیڈ کی ٹیمیں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا گیا۔