راولپنڈی (جیوڈیسک) جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی دانشور اور سابق سفارتکار اکبر ایس احمد سے ملاقات کی اور انہیں تصنیف پیش کی۔ کتاب میں پاکستان کے قبائلی علاقوں سمیت مسلمان ممالک میں قبائلی معاشروں اور ان کی مرکزی حکومتوں کے درمیان لڑائی کے چالیس کیسز کا تجزیہ شامل ہے۔
اکبر ایس احمد سے گفتگو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کا خاتمہ صرف سماجی اور اقتصادی ترقی سے ممکن ہے۔
قبائلی علاقوں سے متعلق حکومت اور آرمی کا موقف یکسیاں ہیں۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چوہدری اسلم شہید پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ آرمی چیف نے کہا پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے۔