ڈنگہ کی خبریں 9/1/2014

ڈنگہ :وزیراعظم سیورپروگرام کے تحت ڈنگہ میں بھی انرجی سیور واپڈا دفتر پہنچ گئے ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعظم سیور پروگرام کے تحت ڈنگہ میں بھی انرجی سیور واپڈا دفتر پہنچ گئے ہیں اور واپڈا ملازمین نے گھر گھر جا کر تقسیم شروع کر دیئے ہیں،تفصیلات بجلی بجائو مہم کا آغاز واپڈا ڈنگہ نے وزیراعظم انرجی سیورپروگرام کے تحت گھر گھر جا کر انرجی سیور تقسیم کرنا شروع کر دیئے ہیں اس سلسلہ میں لائن سپرنٹنڈنٹ واپڈا سب دویثرن ڈنگہIراجہ شفیق نے نئے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہمارا ملازم ہر محلہ میں گھر گھر جائے گا اور گھر سے جمع شدہ بجلی کا بل شناختی کارڈ اور دو عدد بلب چالیس یا100واٹ لیکر انرجی سیور دے گا،راجہ محمد شفیق نے کہاکہ وزیراعظم کے انرجی سیوریج بجائو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے عوام ان سے تعاون کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ: ہم نے ہمیشہ مثبت اور غیر جانبدارانہ صحافت کو فروغ دینے کی روایت قائم کی ہے،ڈاکٹر غلام مصطفی آذر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سرپرست و بانی سٹی پریس کلب ڈنگہ ڈاکٹر غلام مصطفی آذر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مثبت اور غیر جانبدارانہ صحافت کو فروغ دینے کی روایت قائم کی ہے اس موقع پر صدر سٹی پریس کلب ڈنگہ نوید شہزاد مغل نے کہا کہ اس کارواں میں جو بھی صحافی ہمارے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے ہمارے دروازے ہر پل ان کے لیے کھلے ہیں تمام صحافی برادری ہمارے لئے قابل احترام ہیں اس موقع پر چیئر مین مجلس عاملہ سٹی پریس کلب ڈنگہ خالد مغل نے کہا کہ انشاء اللہ سٹی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے آئندہ بھی اس روایت کو قائم رکھیں گے اور قلم کی حرمت کی پاسداری کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : وارڈ نمبر7کا ہر فرد ہمارے لئے قابل صد احترام ہے،چوہدری پرویز گجر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر7میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری پرویز احمد گجر نے کہا ہے کہ وارڈ نمبر7کا ہر فرد ہمارے لئے قابل صد احترام ہے،ہم ان کی خدمت دل و جان سے کریں گے،پہلے بھی کونسلر منتخب ہو کر اپنے حلقہ میں بے شمار کام کروائے ہیں اور عوام کے دکھ درد میں شریک رہے ہیں اور اسی روایت کو قائم و دائم رکھیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن ہو یا نہ ہوں عوام کے ساتھ دیرینہ تعلق ہیں اور تعلق کو مزید آگے بڑھائیں گے اور کسی بھی قیمت پر کوئی کوتائی نہیں کریںگے،ہر وقت حاضر خدمت ہیں،بلاجھجک عوام آئیں ان کے مسائل کو حل کریں گے اور اپنی عمر کا بقیہ حلقہ کے عوام کے لیے وقف کر رکھا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ کھے عوام کا تعلق خواہ کسی پارٹی یا نمائندے سے ہو وہ میرے لئے قابل احترام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ہم موسمی اور وقتی خدمت گار نہیں ہیں کہ الیکشن لیٹ ہوتے ہی گھر بیٹھ جائیں ڈیرے بند کر دیں ،حاجی شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار جنرل کونسلر وارڈنمبر5میونسپل کمیٹی ڈنگہ و ممتاز سماجی راہنما حاجی شاہد محمود بٹ نے کہا ہے کہ ہم موسمی اور وقتی خدمت گار نہیں ہیں کہ الیکشن لیٹ ہوتے ہی گھر بیٹھ جائیں ڈیرے بند کر دیں اور عوامی خدمت میں کمی لائیں انشاء اللہ پہلے بھی حلقہ کی عوام کی بے لوث ہو کر خدمت خلق کی ہے اور آئندہ بھی خدمت کرتے رہیں گے انہوںنے کہا کہ اپنے بزرگوں کی اچھی تربیت اور راہنمائی کی وجہ سے ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے اپنے شہر کے لیے کیا خدمت کی ہے اور اپنے بے لوث ساتھیوں کے دفاع اور حلقہ کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں اور انشاء اللہ شانہ اور کندھے سے کندھا ملا کھڑے ہیںانہوں نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کرنے والے میدان سیاست میں رہ جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : الیکشن جنوری میں ہوں یا مارچ میں حلقہ کے عوام سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ قائم رہے گا،چوہدری ساجد محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر7میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری ساجدمحمود نے کہا ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں یا مارچ میں حلقہ کے عوام سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ قائم رہے گا اورحلقہ کے عوام مجھے اپنے شانہ بشانہ پائیں گے اور ہر صورت میں عوام کا خادم بن کر ان کی دن رات خدمت کریں گے،انہوںنے کہا کہ پہلے بھی عوامی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اس مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ عوام ہی اصل طاقت ہیں اور اسی طاقت کے ذریعے ہم کامیاب ہو کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد اہلیان یونین کونسل وڑائچانوالہ کی تعمیر و ترقی ہے،چوہدری ابرار شمشیر آف ڈنگہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار چیئر مین یونین کونسل وڑائچانوالہ چوہدری ابرار شمشیر آف ڈنگہ نے کہا ہے کہ ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد اہلیان یونین کونسل وڑائچانوالہ کی تعمیر و ترقی ہے اس یونین کونسل پر کسی بھی نمائندہ نے کوئی توجہ نہیں دی بے شمار مسائل کا شکار ہے ہم اپنے آبائو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقہ کی بے لوث اور دل و جان سے خدمت کریں گے،کیونکہ اس حلقہ کی عوام کسی مسیحا کی تلاش میں ہے جو کہ حلقہ میں تعمیر و ترقی کے کام کا بیڑہ اٹھائے انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور اپنے حلقہ میں ایک ماڈل حلقہ بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں مصطفی جنید شہزاد بغدادی نے ڈنگہ میں نوجوان مہر طارق محمود سے ملاقات کی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں مصطفی جنید شہزاد بغدادی نے ڈنگہ میں نوجوان مہر طارق محمود سے ان کی رہا ئش گاہ محلہ رام باغ میں ملاقات کی اور ربیع الاول کے مہینے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ کی12وارڈوں سے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے تقریباً8امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی کروا دیئے ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ڈنگہ کی12وارڈوں سے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے تقریباً8امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی کروا دیئے ہیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصف کے پلیٹ فارم سے میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی بارہ وارڈوں میں8امیدوار الیکشن لڑیں گے،حق میں وارڈ نمبر3میاں افتخار احمد آف کولیاں شاہ حسین وارڈ نمبر4سے چوہدری خالد آہیر وارڈ نمبر5سے خضر حیات وارڈ نمبر6 سے رضوان کھوکھر وارڈ نمبر8 سے چوہدری تجمل مکڑ وارڈ نمبر10سے چوہدری محمد افضل کولی،وارڈ نمبر11سے خالد گجر جبکہ امجد محمود شیخ وارڈ نمبر12سے الیکشن لڑیں گے جنہوں نے درخواستیں جمع کروا دی ہیں اور وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مشن کی تکمیل کرتے ہوئے اور ان کے منشور لے کر عوام کے پاس جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :بلدیاتی انتخابات میں ممکنہ تاخیر کے باعث کسی امیدواروں کے لاکھوں ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)بلدیاتی انتخابات میں ممکنہ تاخیر کے باعث کسی امیدواروں کے لاکھوں ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،جبکہ متعدد نے تشہیری مہم کے آرڈر منسوخ کر دیئے ہیں اور ڈیروں پر گہما گہمی کم ہو گئی لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے حلقہ بندیوں کا کالعدم قرار دینے کے بعد ضلع بھر میں انتخابی مہم سست روی کا شکارہو گئی ہے،ڈیروں اور سیاسی بیٹھکوں میں ویرانی چھانے لگی ہے،جبکہ درجنوں امیدواروں کے ووٹرز پر خرچ کجئے گئے لاکھوں بیکار چلے نظر آرہے ہیں،عدالتی احکامات کے بعد امیدواروں کے ساتھ ساتھ ووٹرز کے چہرے بھی مرجھا گئے ہیں،ان کی شامیں پھر سے تنہائی کا شکار ہونے لگی ہیں،امیدواروں نے پینا فلیکس سٹکر اور بینرز کے آرڈر منسوخ کروانا شروع کروا دیئے ہیں جبکہ بعض کمزور امیدوار اب ووٹرز کو کھلانے پلانے سے گھبراتے دکھائی دیتے ہیں امیدواروں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروا کر اپنا اقتدار کھونا نہیں چاہتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پراونشل ہائی وے کی طرف سے سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کرنے اور سڑک کنارے دونوں کے ساتھ ٹف ٹائل لگانے والوں کو بذریعہ نوٹس وارننگ دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پراونشل ہائی وے کی طرف سے سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کرنے اور سڑک کنارے دونوں کے ساتھ ٹف ٹائل لگانے والوں کو بذریعہ نوٹس وارننگ دی ہے چند یوم کے اندر اپنی ٹف ٹائل تھڑے اور دیگر تجاوزا ت کو ختم کر دیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف جرم قابل دست اندازی پولیس کاروائی کی جائے گی اور تجاوزات کرنے والا ملبہ بحق سرکار ضبط کر لیا جاے گا مختلف دکانداروں اور پلازہ مالکان کو دو دن کے اندر جواب کے لیے کہا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : نذیر احمد نورانی3فروری2014ء کو اپنی مدت سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہور ہیں،
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگہ کے ماہر تعلیم اور محلہ آہیراں کے رہائشی نذیر احمد نورانی3فروری2014ء کو اپنی مدت سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہور ہیں،وہ 27سال تک تعلیم سے وابستہ رہے اور بائیس سال گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگہ اپنی خدمات سر انجام دی،سٹاف ممبران ان کے اعزاز میںپرتکلف ظہرانہ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :فضیلہ ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام جنوری میں ایثار ایوارڈ2014کی تقریب مقامی میرج ہال میںہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)فضیلہ ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام جنوری میں ایثار ایوارڈ2014کی تقریب مقامی میرج ہال میںہو گی یہ تقریب ایوارڈ اپنی رگوں میں خون دینے والوں کے نام سے منسوب ہو گی اس میں خون دینے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :یونائیٹڈ بینڈ منٹن کلب ڈنگہ کے تین کھلاڑی پنجاب بیڈمنٹن ریکنگ ٹاپ16میں شامل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یونائیٹڈ بینڈ منٹن کلب ڈنگہ کے تین کھلاڑی پنجاب بیڈمنٹن ریکنگ ٹاپ16میں شامل،تفصیلات کے مطابق پنجاب بیڈمنٹن فیڈریشن کی جاری کردہ سالانہ رینکنگ میں ڈنگہ کے تین بیڈمنٹن کھلاڑی ڈاکٹر جاویداحمد ریاض،وقاص رحمت اور رانا قاسم ظہور کوٹاپ16ریکنگ میںشامل کر لیا گیا،ڈاکٹر ذوالفقار علی خان صدر یونائیٹڈ بیڈمنٹن کلب ڈنگہ نے بتایا کہ فیڈریشن کی طرف سے منعقد کروائی گئی سالانہ کھیلوں میں ڈنگہ نے ڈسٹرکٹ اور ڈویثرن میںپہلی پوزیشن حاصل کی ہے،یہ ہمارے لئے اور ڈنگہ کے لیے بڑا اعزاز ہے ہمارے کھلاڑیو قومی سطح پر اب ملک کا نام روشن کریں
گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :تھانہ ڈنگہ کے سب انسپکٹر ریاض احمد نے دوران گشت محلہ یتیم شاہ کے رہائشی نوجوان سے ناجائز پسٹل30بور برآمد کر لیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)تھانہ ڈنگہ کے سب انسپکٹر ریاض احمد نے دوران گشت محلہ یتیم شاہ کے رہائشی نوجوان سے ناجائز پسٹل30بور برآمد کر لیا،تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ کے سب انسپکٹر ریاض احمد نفری کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ محلہ یتیم شاہ کے رہائشی نوجوان تصدق حسین کو مشکوک جان کر اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے ناجائز پسٹل تیس بور برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا اور تھانہ ڈنگہ میں ملزم کے خلاف زیر دفعہ13-20-65ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :وزیراعظم انرجی سیور پروگرام کے تحت ضلع گجرات سمیت گوجرانوالہ ڈویثرن میں36لاکھ انرجی سیورکی تقسیم کا کام شروع ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعظم انرجی سیور پروگرام کے تحت ضلع گجرات سمیت گوجرانوالہ ڈویثرن میں36لاکھ انرجی سیورکی تقسیم کا کام شروع ہو گیا،واپڈا کی ٹیمیں گھر گھر جا کر دو بلب کے بدلے دو انرجی سیوردیں گی جن کی کوالٹی بازار میں دستیاب سیور سے بہتر ہے،جبکہ اس کی ورانٹی بھی ایک سال کی بجائے دو سال ہے،گیپکو چیف میاں منیر احمد کے مطابق وزیراعظم انرجی سیور پروگرام چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے ہر جگہ واپڈا کی ٹیمیںگھر گھر جا کر انرجی سیور تقسیم کریں گی لوگوں کو بھی وزیراعظم کے انرجی بچائو مہم میں ان کا ساتھ دینا چاہیے اور جس قدر ہو سکے بجلی بچانی چاہیے سیور پروگرام سے صارفین کو ماہانہ 1600روپے کی بچت ہو گی عوام اس سکیم کو کامیاب کروانے میں حکومت کا ساتھ دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :حکومت پنجاب نے لوگوں کی مشکلات کم کرنے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے گوجرانوالہ ڈویثرن کے چھ اضلاع کی انیس تحصیلوں میں ٹیلی سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)حکومت پنجاب نے لوگوں کی مشکلات کم کرنے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے گوجرانوالہ ڈویثرن کے چھ اضلاع کی انیس تحصیلوں میں ٹیلی سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلہ میں کمشنر گوجرانوالہ کی وساطت سے تحصیلوں میں جگہ کا انتخاب ہو گیا ہے،ٹیلی سنٹر کے ذریعے تحصیل بھر کے لوگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے قومی شناختی کارڈ ،نادرا ،پیدائش اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ ،ڈرائیونگ لائسنس اور فرد کی سہولت فراہم کی جائے گی،لوگوں کو ان چیزوں کے حصول کیلئے مختلف مقامات کے دھکے کھانے نہیںپڑیں گے،ٹیلی سنٹر بنانے سے موزوں ترین جگہ کے انتخاب کیلئے حکومت نے ڈی سی اوز سے رپورٹ طلب کی تھی حکومت کے ٹیلی سنٹر بنانے کے فیصلے پر لوگوں نے اس اقدام کو سراہا ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ ٹیلی سنٹر میں بہتر ین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت موثر اقدامات کرے گی تاکہ ٹیلی سنٹر سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ حاصل کر سکیں گے یاد رہے کہ شناختی کارڈ ڈرائیونگ لائسنس اور نادرا پیدائش و ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے لوگوں کو در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں جو کہ اپنی زمینوں کے فرد کے حصول کیلئے لوگ پٹواریوں کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہوتے ہیں۔