پشاور (جیوڈیسک) سکندر شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا میں مینڈیٹ ملا لیکن صوبے میں اب تک ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔
تحریک انصاف پنجاب میں ووٹ اور پذیرائی نہ ملنے کے سکتے سے ابھی تک نہیں نکل سکی۔ صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے عہدیدار بولنے کے بعد سوچتے ہیں اور پھر بیان بدل دیتے ہیں۔
پیسکو کی حوالگی کے مطالبے کے بعد صوبائی حکومت کو خیال آیا کہ بجلی کی تقسیم کا اختیار بھی مرکزی حکومت سے مانگنا چاہیئے۔
قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ صوبے کے مفاد کے لیے کسی بھی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
تحریک انصاف کو ملنے والے مینڈیٹ کے احترام میں صوبائی حکومت کا حصہ بنے لیکن انھوں نے صوبے کے عوام کو مایوس ہی کیا ہے۔