میلبورن (جیوڈیسک) سری لنکا کے سابق کرکٹر مرلی دھرن نےامریکی ٹینس سٹار ولیمز سسٹرز کو کرکٹ کھیلنا سکھا دی سابق سری لنکن آف اسپنر ان دنوں آسٹریلوی ڈومیسٹک بگ بیش ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے میلبورن میں موجود ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے امریکی بہنیں بھی آئی ہوئی ہیں۔ میلبورن میں مرلی دھرن نے اپنی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی آرون فنچ کے ساتھ سرینا اور وینس ولیمز سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرلی دھرن نے دونوں بہنوں کو کرکٹ کھیلنے کے گر سکھائے۔ ملاقات میں دونوں کھلاڑیوں نے ولیمز سسٹرز کو اپنی ٹیم کی شرٹس بھی تحفے میں دیں۔