کابل (جیوڈیسک) امریکی سفیر کننگھم کی ایک کلاسیفائیڈ کیبل کے مطابق انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صدر کرزئی اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔
امریکی سفیر سیکورٹی معاہدے کے لئے افغان حکومت سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکا تو گزشتہ برس معاہدے کی تکمیل چاہتا تھا لیکن افغان صدر تاخیر سے کام لے رہے ہیں۔
معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکا کو رواں برس کے اختتام پر تمام فوج کو افغانستان سے نکالنا ہو گا۔
گزشتہ ماہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کیا تھا کہ افغانستان سے مکمل انخلا کی صورت میں کابل حکومت کے گرنے اور طالبان اور دوسرے گروہوں کی اقتدار میں واپسی کا خطرہ ہے۔