ممبئی (جیوڈیسک) فلم جے ہو سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا میری خوش قسمتی ہے اور میں اپنی تمام فلموں میں ان کے ساتھ آنا اور رومانس کرنا چاہتی ہوں یہ بات اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔
ڈیزی شاہ کا کہنا تھا کے میرا سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کا خواب تھا جو اب پورا ہو گیا ہے۔ سلمان خان اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ بہت زیادہ تعاون کرتے ہیں۔