آسٹریلیا نہیں گیا، یو اے ای میں کھیلا، زرتلافی دیں، حفیظ کا مطالبہ

Hafeez

Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی آل رائونڈر محمد حفیظ نے دورہ یو اے ای کے لیے آسٹریلوی بگ بیش کھیلنے کا موقع گنوانے پر پی سی بی سے زر تلافی طلب کرلیا۔

دوسری جانب حکام نے ان کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ہر ماہ سینٹرل کنٹریکٹ و میچ فیس کی مد میں لاکھوں روپے ادا کر رہے ہیں، اضافی رقم نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کو ابتدائی طور پر سری لنکا کے خلاف ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلیے منتخب کیا گیا تھا، کوئی انٹرنیشنل مصروفیت نہ ہونے کے پیش نظر آل رائونڈر بگ بیش کی فرنچائز میلبورن رینگیڈز کی طرف سے کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر چکے تھے لیکن ون ڈے کی شاندار پرفارمنس کی بنیاد پر ان کی ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی واپسی ہو گئی، یوں قومی ذمہ داری کیلیے انھیں آسٹریلوی لیگ کی بھاری رقم سے محروم ہونا پڑ گیا۔