نائیجیریا، فوج کا شدت پسند تنظیم بوکو حرام کیخلاف آپریشن، 38 ہلاک

Operation

Operation

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا کی فوج نے عسکریت پسند تنظیم بو کو حرام کے خلاف کارروائی کے دوران 38 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ملک کے مشرقی علاقے میں کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک فوجی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔