پشاور: نوتیہ مینا لنڈا بازار میں آتشزدگی، 120 دکانیں جل گئیں

Fire

Fire

پشاور (جیوڈیسک) صدر کے علاقے نوتیہ مینا لنڈا بازار میں آگ لگ گئی ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 120 کے قریب دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق آگ سے متاثرہ زیادہ تر دکانیں قالین، کپڑے اور چپلوں کی ہیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔